کئی ہفتے بعد جب اس مرکز میں ان ڈبوں کو کھول کر دیکھا گیا تو اُن میں سے ایک میں ایپل وَن کمپیوٹر برآمد ہوا۔ سان ہوزے مرکری نیوز کے مطابق ایپل کمپنی کے اسٹیو جابز، اسٹیو ووزنیاک اور رَون وین نے 1976ء میں پہلی جنریشن کے جو دو سو کمپیوٹر بنائے گئے تھے، یہ کمپیوٹر اُنہی میں سے ایک ہے۔ سائیکلنگ فرم کے نائب صدر وکٹر گائیچن نے کے این ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے بتایا:’’ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ ہم نے سوچا کہ یہ کوئی جعلی اپیل کمپیوٹر ہے۔‘‘ اس ری سائیکلنگ فرم نے اس ’ایپل وَن‘ کو نادر و نایاب مصنوعات جمع کرنے والے ایک نجی ادارے کے ہاتھ دو لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا ہے۔ اپنے کاروباری ضوابط کے تحت یہ فرم فروخت کی جانے والی اَشیاء کا پچاس فیصد اصل مالک کو دیتی ہے۔ وکٹر گائیچن کے مطابق وہ بھی اس رقم کا نصف حصہ اس کمپیوٹر کی اصل مالکہ کو دینا چاہتے ہیں لیکن اُن کے پاس اُس کا نہ نام ہے اور نہ ہی پتہ۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں اِس خاتون کی شکل البتہ یاد ہے اور اُن کی خواہش ہے کہ وہ خاتون اُن سے رابطہ کرے اور اپنا ایک لاکھ ڈالر کا چَیک لے جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































