جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین میں کرپشن روکنے کا انوکھا طریقہ

datetime 26  مئی‬‮  2015 |

اس دوران متعدد سینیئر حکومتی اہلکاروں، فوجی افسروں اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جیل کی سیر کے دوران سرکاری افسروں کو اُن کے اُن سابقہ ساتھیوں اور افسروں سے ملوایا جاتا ہے، جو رشوت خوری یا پھر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں قید کاٹ رہے ہوتے ہیں۔ بیجنگ حکومت اس طرح کے دَوروں کو کرپشن کے خلاف سخت تنبیہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ چائنہ ڈیلی کے مطابق ’سیر‘ کے دوران جیل کی دیواروں پر ملزموں سے کی جانے والی تفتیش کی تصاویر بھی آویزاں ہوتی ہیں تاکہ دورے پر جانے والے افراد ان تصاویر کو دیکھ کر عبرت پکڑ سکیں۔ چینی روزنامے سے با ت کرتے ہوئے جیل کی سیر کو جانے والے ایک حکومتی عہدیدار نے کہا:’’یہ بہت ہی متاثر کن منظر تھا، قید کی سزا بھگتنے والے سابقہ سرکاری افسروں کو اس حال میں دیکھنا کہ کیسے اُنہیں اپنے کیے پر سخت پچھتاوا ہے۔‘‘ چائنہ ڈیلی کے مطابق سینٹرل کمیشن آف ڈسپلنری انسپکشن نے کہا کہ اِن افراد کو جیلوں کی سیر کروانے کا مقصد اُنہیں خبردار کرنا ہے کہ وہ کوئی ایسا غلط کام نہ کریں، جس میں کسی بھی طرح سے بدعنوانی کا عنصر پایا جاتا ہو۔ رواں مہینے اس کمیشن کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین کی مسلح افواج کے کچھ ارکان کرپشن یا بدعنوانی کے خلاف جنگ کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ کچھ فوجی افسران کے مطابق بدعنوانی ملک کی رگوں میں اس حد تک سرایت کر چکی ہے کہ یہ چین کی جنگ کرنے کی صلاحیت کو کھوکھلا کر سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…