جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی ٹی کی دنیا کے کامیاب ترین لوگوں کے وہ مشورے جو آپ کی زندگی بدل دیں گے

datetime 26  مئی‬‮  2015 |

ایپل کے سابق آنجہانی سربراہ سٹیوجابز ان چند لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں بہت نام اور پیسہ بنایااور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انہیں کامیاب ترین انسانوں میں گنا جاتا ہے۔ان کی ایک یادگار بات میں وہ دنیا کو کہتے ہیںکہ’آپ کو کسی بھی چیز، مثلاًاپنی صلاحیت، قسمت،زندگی یا ہمت پر بھروسہ کرنا ہوگا۔اس اپروچ نے مجھے کبھی بھی ناکام یا مایوس نہیں کیااور اس نے میری زندگی میں اہم کردار ادا کیا۔ایپل سے باہر کردیا جانا میری زندگی کا سب سے اہم اور خوش قسمت وقت تھا۔کیونکہ کامیابی سے بھری ہوئی زندگی اب دوبارہ ابتداءاورامتحان سے شروع ہورہی تھی لیکن ساتھ ہی میں بہتری تخلیقی دور میں داخل ہوگیا تھا۔میں جلد مر جاﺅں گا کی سوچ نے مجھے بہت سی کامیابیاں دلائیں۔ہمارے تمام خوف،کامیابیاں اور ہر طرح کی باتیں موت کی وجہ سے دور بھاگ جائیں گی۔‘
بل گیٹس
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین انسانوں میں سے ایک بل گیٹس کی زندگی بھی بہت دلچسپ واقعات سے بھری پڑی ہے۔2014ءمیں ایک یونیورسٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’رجائیت پسندی یا امید کو اکثر ایک غلط فہمی کا نام دے کر دور بھگادیا جاتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہمیشہ امید کی وجہ سے خواب سچ ہوپاتے ہیں۔اگر ہم یہ سوچ ذہن میں رکھ کر کام کریں گے تو بیماریوں اور غربت کو شکست دی جاسکتی ہے۔انتہائی برے وقت میں بھی رجائیت پسندی کی وجہ سے تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں۔لیکن اگر آپ ان لوگوں کی طرف نہ دیکھیں جو مصیبت کا شکار ہیں تو پھر یہ مثبت سوچ یا رجائیت پسندی کسی کام کے نہیں۔‘
ٹم کُک
ایپل کے موجودہ سی ای او ٹم کُک نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو اپنی کوئی اچھی چیز تلاش کرکے ان کے ساتھ جڑجانا ہے۔سٹیوجابز نے مجھے اس بات پر قائل کیا کہ دنیا کو بہترین چیزوں کی تلاش ہے اور اگر ہم محنت کر تے رہے تو ضرور یہ کام کر پائیں گے۔آپ آگے جو بھی کریں لیکن دنیا کو آپ کی توانائی کی ضرورت ہے۔کبھی بھی محنت سے دور نہ بھاگیں اور رسک لیتے ہوئے مت ڈریں۔
ایرک سشماڈیٹ
گوگل کے ایگزیکٹو چیئرمین ایرک کا کہنا ہے کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ کو ماضی کے افراد پر ایک فوقیت حاصل ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ بہت تیزی کے ساتھ رابطے بناکر لوگوں کو بہت قریب لاسکتے ہیں۔آنے والے دنوں میں آپ اس ٹیکنالوجی کا مزید فائدہ اٹھا کر دنیا میں کئی انقلابات لاسکتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہ ہونے دیں کہ ٹیکنالوجی آپ پرحکومت کرنے لگے۔یاد رکھیں کہ دن میں کم از کم ایک بار ضرور ایک گھنٹے کے لئے اپنی تمام الیکٹرانک ڈیوائسس بند کردیںاورپرسکون رہیں۔

ڈک کوسٹولو
مشہور زمانہ سوشل ویب سائیٹ ٹویٹر کے سی ای او ڈک کوسٹولو کا کہنا ہے کہ ’جب آپ کوئی ایسی چیز کررہے ہوں جو آپ کو بہت پسند ہوتو آپ رسک لینے کی حد تک آگے بڑھنے لگتے ہیں تو آپ کو کافی کامیابی ملنے لگتی ہے لیکن ایسے موقع پر ناکامی کی صورت میں آپ کو دوسرے افراد کی طرف مدد کے لئے نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ خود اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔میں آپ کو یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر آپ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں گے اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو یہ ایک اچھی بات ہے اور اس میں آپ کی زندگی زیادہ کامیاب رہے گی۔‘
لیری پیج
گوگل کے بانیوں میں سے ایک لیری پیج کاکہنا ہے کہ ’میرا خیال ہے کہ بڑے بڑے خوابوں کے ساتھ ترقی کرنا ممکن ہے لیکن اس کے ساتھ دوسری باتوں کادھیان بھی رکھا جائے۔میں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گوگل کی بنیاد اس لئے نہیں رکھی تھی کہ ہمیں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نکل جانے کا ڈر تھا بلکہ ہم زندگی میں کچھ کرنا چاہتے تھے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…