مسلمان لڑکوں کو نوکریاں نہیں دی جاتی ہے یہ کہ کران کی درخواست مستردی کردی جاتی ہے کہ ہم مسلمانوں کو پسند نہیں کرتے ہیں ۔ انہیں نوکریاں ہم نہیں دیں گے ہمارے یہاں صرف غیر مسلموں لڑکوں کے ملازمت ہے ۔ ایک ایسا ہی واقعہ شہرممبئی میں پیش آیا ہ ے ۔
ممبئی میں واقع ایک ڈائمنڈ ایکسپورٹ کمپنی نے امیدوار ذیشان کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی ہے کہ درخواست گزار مسلمان تھا ۔ ٹائمز ناؤ کی خبر کے مطابق، ایم بی اے گریجویٹ ذیشان علی خان نے کمپنی کو اپنی سی وی ای میل کی تھی۔کمپنی نے اس ای میل کے جواب میں کہا کہ وہ صرف غیر مسلم امیدواروں کو ہی لے گی۔
ذیشان نے اس معاملے کو فیس بک پر شیئر کیا تو اس پر ان کے احباب کمپنی کے اس رویے پر سخت تبصرہ کیا اور مودی حکومت کی پالیسی پر بھی سوال اٹھائے جو سب کے وکاس اور سب کی ترقی کی بات کرتے ہیں ۔ذیشان نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جامع ترقی کی بات کرتے ہیں لیکن کمپنیاں ایسا سلوک کر کر رہی ہیں۔اگر میری قابلیت ان کی ضرورت کے مطابق نہیں تھی تو انہیں صاف صاف بتانا چاہئے تھا۔
ذیشان کا کہنا ہے کہ وہ اب کمپنی سے جاب آفر قبول نہیں کریں گے۔ذیشان نے کہاکمپنی نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹائپنگ کی غلطی تھی۔اس طرح کی ٹائپنگ غلطی بھلا کیسے ہو سکتی ہے۔میں زندگی میں کبھی بھی ایسی کمپنی کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔اس واقعہ نے میرے حوصلے کو شکست دے دیا ہے۔
ذیشان کے والد علی احمد نے مودی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہاکہ ترقی کا مسئلہ انہوں نے چھوڑ دیا ہے۔علی احمد کا کہنا ہے، کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح کے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔وہ (مودی جی) کہتے ہیں کہ مسلم اپنے بچوں کو نہیں پڑھاتے ہیں، لیکن میں نے پڑھایا۔ہم کمپنی کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں جو مسلمانوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اس پورے معاملے پر کمپنی کا کہنا ہے کہ ای میل ایک نئے ملازم کی طرف سے بھیجا گیا جو ابھی زیر تربیت ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتی۔
بھارتی سیکولرازم کاپردہ چاک،مسلمان طالب علم نے پول کھول دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































