جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

26 سالہ طالب علم بنا ارب پتی

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

ایسا کرنے کے لیے انھوں نے ایک ویب سائٹ کا سہارا لیا جو کمپیوٹر کی شناخت چھپا لیتا ہے اور اسے عام طور پر کسی بیرون ملک کے کمپیوٹر کے راستے صارف کو ذاتی اور گمنام طور پر انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس نظام کو ورچوئل پرائیوٹ نیٹورک (وی پی این) کہتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ یہ طریقہ کامیاب رہا اور وہ سکول کمپیوٹر کو اپنے ہوم ورک کے بجائے اپنی پسند کے میوزک ویڈیوز دیکھنے کے لیے استعمال کر سکتے تھے۔
لیکن اس وقت کے وی پی این کی کوالٹی سے مایوس ہوکر انھوں نے اپنی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے انھیں صرف ایک دوپہر کا وقت لگا۔
انھوں نے اپنی ویب سائٹ کا نام ’ہائڈ مائی ایس‘ (ایچ ایم اے) رکھا، جو کہ ایک طنزیہ اصطلاح ہے۔
وہ دس سال تک اس کے واحد مالک رہے اور آج انھوں نے اسے چارکروڑ پاؤنڈ میں فروخت کیاہے۔
ان کی ویب سائٹ ایچ ایم اے کو عالمی سافٹ ویئر گروپ اے وی جی نے خریدا ہے اور اس پیسے کے عوض میں انھیں 20 لاکھ صارفین ملے ہیں جس کی سالانہ آمدنی ایک کروڑ پاؤنڈ اور منافع 20 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ جیک کیٹر ایچ ایم اے کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔اگرچہ وہ دس سال قبل صرف 16 سال کے تھے تاہم انھیں ویب سائٹ کو فروغ دینے کا خفیہ ہنر معلوم تھا اور وہ ایچ ایم اے کو مالی طور پر کامیاب بنا سکتے تھے۔ اس لیے انھوں نے اس طرح کی ویب سائٹ میں دلچسپی رکھنے والے فورم پر اپنی ویب سائٹ کو پروموٹ کرنا شروع کیا تاکہ ان کی ویب سائٹ کے بارے میں کچھ ہلچل پیدا ہو۔
انھوں نے کچھ ہی دنوں میں اپنی ویب سائٹ کے ذریعے ’منسلک مارکٹنگ کے ذریعے کمانا شروع کردیا اور ایک ہی ماہ میں ان کے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین تیار ہوگئے اور ان کی آمدنی 15 ہزار پاؤنڈ سالانہ ہوگئي۔‘
انھوں نے کہا’مجھے اس بات پر بہت حیرت ہوئی کہ وہ اتنی جلدی اتنی وائرل کیونکر ہو گئی۔ میں نے اس کے بارے میں کبھی کوئی تجارتی منصوبہ نہیں تیار کیا تھا۔
’میں نے صرف ایک دوپہر کو ویب سائٹ لانچ کر دیا کہ اگر لوگ اسے بہتر سمجھیں گے تو اسے شیئر کریں گے۔‘
سکول کے بعد وہ نوروچ کالج کمپیوٹر کی تعلیم کے لیے گئے لیکن2009 میں انھوں نے تعلیم چھوڑ کر پورا وقت ایچ ایم اے کو دینے کا فیصلہ کیا اور پیڈ سروس پیش کی جس کے ابھی دو لاکھ رکن ہیں۔ اس کے علاوہ بنیادی مفت ورژن کے بھی دو لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…