انقلاب فرانس کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش کے لئے تعمیر کردہ اس مینار کا افتتاح 31 مارچ 1889ء کو ہوا تھا۔ 324 میٹر یا ایک ہزار 70 فٹ بلند یہ ٹاور40 برس تک دنیا کی بلند ترین عمارت بھی رہا تھا۔قریب دو سال اور دو ماہ کی مدت میں تعمیر کئے گئے اس مینار کو عالمی نمائش کے 20 سال بعد منہدم کر دیا جانا تھا،
لیکن بعد میں یہ ارادے منسوخ کر دیے گئے تھے۔ اس مینار کے سب سے بالائی حصے تک پہنچنے کے لئے 1665 سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں۔ایفل ٹاور کی تین منزلیں یا پلیٹ فارم ہیں۔ ان میں سے پہلے پلیٹ فارم کی اونچائی 57 میٹر، دوسرے کی 115 میٹر اور تیسرے پلیٹ فارم کی بلندی 276 میٹر ہے۔ جب سے اس ٹاور کا افتتاح ہوا ہے، ڈھائی سو ملین انسان اس کی سیر کر چکے ہیں۔ گزشتہ برس قریب سات ملین ملکی اور غیر ملکی سیاح اس ٹاور کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیے:چین میں بلی کے ہاں کتے کی پیدائش
اس ٹاور کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والے ملازمین کی تعداد 308 ہے۔ گزشتہ برس داخلہ ٹکٹوں سے ہونے والی آمدنی 73 ملین یورو رہی تھی۔ ایفل ٹاورکا مجموعی وزن دس ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔فن تعمیرات کے اس شاہکار




















































