جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

عرب ممالک کے 45 ارب پتی

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

فوربز جریدے کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے 21 سے 27 تک امیرترین افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ ان کا تعلق مجموعی طورپر نو عرب ملکوں سے ہے۔ ان امراء کی مجموعی تعداد 20 ہے اور وہ 25 ارب 200 ملین ڈالر دولت کے مالک ہیں۔
عرب امراء میں 21 واں نمبر مراکش کے 74 سالہ عزیز اخنوش کا ہے۔ اخنوش سابق وزیر بھی ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 1.7 ارب ڈالر ہے۔ عالمی امراء میں وہ 1118 ویں امیر ترین آدمی ہیں۔
عرب ممالک کے امراء میں 22 ویں نمبر پر لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری کانام آتا ہے جو 1.5 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے 1250 ویں امیر آدمی ہیں۔ لبنان ہی کے روبیر معوض کی دولت بھی سعد حریری کی دولت کے برابر ہے۔
سعودی عرب کے 49 سالہ فواز الحکیر، ان کے بھائی 48 سالہ سلمان الحکیر، عبدالمجید الحکیر کی الگ الگ دولت 1.4 ارب ڈالر ہے۔ وہ عرب ممالک کے 23 ویں اور دنیا بھر کے 1324 ویں امیر ہیں۔
عرب ممالک کے امراء میں 86 سالہ مراکشی مولود شعبی، کویت کے فوزی الخرافی ، مہند الخرافی اور جاسم الخرافی کی الگ الگ دولت 1.3 تین ارب ڈالر ہے۔ وہ عرب ممالک کے 24 ویں اور پوری دنیا کے 1415 ویں امراء ہیں۔
عمان کے 63 سالی محم البروانی اور شام کے ایمن اصفری 1.2 ارب ڈالر کی مساوی دولت رکھتے ہیں۔ یہ دونوں عرب ممالک کے 25 ویں اور پوری دنیا کے 1533 ویں امیر ہیں۔
عرب ممالک کے امراء میں چھبیسویں نمبر پر36 سالہ لبنانی ایمن الحریر، 34 سالہ فہد الحریر، اردن کے 49 سالہ زیاد مناصیر، مصر کے 58 سالہ سمیح ساویرس، کویت کے 63 سالہ بسام الغانم، کویت ہی کے قتیبہ الغانم اور سوڈان کے محمد ابراہیم کی دولت برابر ہے اور وہ سب 1.1 ارب ڈالر دولت کے الگ الگ مالک ہیں۔ فوربز میگزین میں عرب امراء ان کا نمبر26 واں اور عالمی امراء میں 1712 واں ہے۔
فہرست میں شام کے ایک دیہاتی کروڑ پتی 66 سالہ محمد طراد کو عرب ممالک کا ’فقیر ارب پتی‘ کہا جاتا ہے اس کی دولت کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔ عرب ممالک میں اس کا 27 واں اور پوری دنیا میں 1741 واں نمبر ہے۔
پانچ عالمی ارب پتی 03 کھرب47 ارب ڈالر کے مالک
فوربز جریدے نے رواں سال 291 ایسے امراء کو بھی شامل کیا ہے جو ماضی میں امراء کی فہرست میں شامل نہیں رہے ہیں۔ ان میں چین کے امراء سر فہرست ہیں۔ نئے شامل ہونے والوں میں 71 چینی، 57 امریکی، 28 بھارتی، 23 جرمن اور باقی دنیا کے دوسرے ممالک کے امراء بھی شامل ہیں۔ انہی میں شام کا ایک بدو عرب بھی شامل ہے جو اس وقت فرانس میں مقیم ہے۔ محمد طراد کے نام سے مشہور اس کی دولت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے پہلے پانچ ارب پتیوں کی کل دولت تین کھرب 47 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ان میں امریکی مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کی دولت 79 ارب 200 ملین ڈالر۔ بل گیٹس اسوقت دنیا کے دوسرے امیر ترین ہیں جبکہ پچھلے 21 سال سے وہ ٹاپ 16 میں شامل چلے آرہے ہیں۔
ان کے بعد لبنانی نڑاد میکسیکوی کارلوس سلیم حلو کی دولت 77 ارب 100 ملین ڈالر ہے اور وارین بافٹ 72 ارب ڈالر دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔ اسپین کے امانیسو اورٹیگا 64 ارب 500 ملین ڈالر اورلاری السون 54 ارب 300 ملین ڈالر کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…