جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

عرب ممالک کے 45 ارب پتی

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

چون سالہ نصیف ساویرس ایک مصری ارب پتی ہیں۔ عرب ممالک میں وہ چھٹے اور پوری دنیا میں 225 ویں دولت مند ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 6.3 ارب ڈالر ہے۔متحدہ عرب امارات کے ماجد الفطیم 6.2 ارب ڈالر دولت کے ساتھ عرب ممالک کے ساتویں اور دنیا بھرکے 230 ویں دولت مند ہیں۔
عرب ممالک کے ارب پتیوں میں سعودی عرب کے شہزادہ سلطان بن محمد بن سعود الکبیر آل سعود عرب ممالک کے آٹھویں دولت مند ہیں۔ 61 سالہ شہزادہ سلطان کی کل دولت 4.1 ارب ڈالر ہے اور عالمی امراء میں ان کا 405 واں نمبرہے۔
مصر کے محمد منصور کی کل دولت چار ارب ڈالر ہے۔ اپنی دولت کے اعتبار سے وہ عرب ممالک کے نویں اور پوری دنیا کے 418 امیر آدمی ہیں۔
عرب ملکوں کے 10 امراء میں محمد ابراہیم العیسیٰ بھی سعودی شہری ہیں۔ 90 سالہ العیسیٰ کی کل دولت 3.5 ارب ڈالر ہے۔ عرب ممالک میں ان کا دسواں اور پوری دنیا میں 497 واں نمبر ہے۔
عرب ممالک کے دیگر امراء
فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے 11 سے 20 تک دوسرے درجے کے امراء کی مجموعی دولت 39 ارب 700 ملین ڈالر ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سیف الغریر عرب دنیا کے گیارہویں امیر ترین ہیں۔ ان کی کل دولت 3.4 ارب ڈلر جبکہ عالمی سطح پر وہ 514 نمبر پرہیں۔
لبنان کے سابق وزیراعظم 59 سالہ نجیب میقاتی عرب دنیا کے بارہویں امیر ترین ہیں اور ان کی کل دولت 3.3 ارب ڈالر ہے۔ دنیا بھرکے امراء میں ان کا نمبر534 واں ہے۔ نجیب میقاتی کے بھائی طہ میقاتی کی عمر70 سال ہے۔ ان کی مجموعی دولت بھی 3.3 ارب ڈالر ہے۔ وہ بھی عرب ممالک کے بارہویں امیر ترین آدمی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے عبداللہ الفطیم 13 امیر ترین شہری ہیں جن کی مجموعی دولت 3.2 ارب ڈالر ہے۔ عالمی امراء کی فہرست میں ان کا 557 واں نمبر ہے۔ الجزائر کے اسعد ربراب کی عمر71 سال، دولت 3.1 ارب ڈالر، عرب دنیا میں ان کا نمبر14 واں اور عالمی نمبر577 ہے۔
نجیب ساویرس 60 سالہ مصری شہری ہیں۔ دولت کے اعتبار سے وہ بھی الجزائری اسعد ربراب کے برابر ہیں۔ مصر کے یوسف منصور عرب ممالک کے 15 ویں امیر ترین آدمی ہیں جن کی کل دولت 2.9 ارب ڈالر ہے۔ فوربز کے مطابق ان کا عالمی نمبر628 ہے۔ سعودی شہری صالح عبداللہ کامل کی عمر73 سال، دولت 2.8 ارب ڈلر، عرب ممالک میں 16 واں اور پوری دنیا کے امراء میں 663 واں نمبر ہے۔
مصر کے یاسین منصور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان کی کل دولت 2.3 ارب ڈالر ہے۔ وہ عرب ممالک کے 17 ویں اور پوری دنیا کے 810 ویں امیر ترین شہری ہیں۔ دولت کے اعتبار سے انہی کے ہم پلہ 48 سالہ بہاء الحریری اور مراکش کے عثمان بن جلو بھی شامل ہیں اور ان کی دولت بھی 2.3 ارب ڈالر ہے۔
سعودی نڑاد سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی اب 86 برس کے ہیں۔ ان کی دولت 2.1 ارب ڈلر ہے۔عرب ممالک میں ان کا 18 واں اور پوری دنیا کے امراء4 میں 894 واں نمبر ہے۔
اسی فہرست میں عرب ممالک کے امراء میں انیسواں نمبر مصر کے محمد الفائد کا ہے۔ دہری شہریت کے حامل الفائد کی مجموعی دولت دو ارب ڈالر ہے۔ اپنی دولت کے اعتبار سے وہ عرب ممالک کے 19 ویں اور پوری دنیا کے 949 ویں امیر ترین آدمی ہیں۔
مصر کے 85 سالہ انسی ساویریس اور سعودی عرب کے عدباللہ الراجحی کی الگ الگ دولت 1.8 ارب ڈالر ہے اور عرب ممالک کی 20 ویں امیر ترین شخصیات قرار دی گئی ہیں۔ عالمی امراء کی فہرست میں ان کا نمبر 1054 ہے۔
شامی بدو عرب ممالک کا ’’غریب ارب پتی‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…