جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہرچندرائے وشن داس ۔۔۔کون؟

datetime 12  مئی‬‮  2015 |

آپ دیکھیں کراچی کو روشنیاں عطا کرنے والا‘ کراچی کو کراچی بنانے والا ہم نے اس کے مجسمے تک کو نہیں بخشا۔ وہ ہرچند رائے جس نے کراچی کو پاکستان کی معاشی شہ رگ بنا دیا ہم نے اس کا مجسمہ پہلے غائب کیا اور پھر اس کا سر ہی غائب کر دیا۔ ہم کیسے لوگ ہیں‘ ہم اپنے ہی محسنوں کے قاتل کیوں ہیں۔

مزید پڑھئے:کیا لنڈسے لوہان نے اسلام قبول کرلیا؟

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح فٹ پاتھ پر جان دے گئے مگر ہماری ایمبولینس نہ پہنچ سکی۔ مادر ملت کے خلاف دھاندلی کر کے ان کو پاکستان کے قیام کا بدلہ شکست سے دیا گیا‘ ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ آئین دیا‘ ہم نے اسے پھانسی چڑھا دیا‘ بے نظیر بھٹو اور میاں نوازشریف کی شبانہ روز کاوشوں سے اور میثاق جمہوریت کے ثمر میں جمہوریت بحال ہوئی‘ آمر پرویز مشرف رخصت ہوا لیکن اس بے نظیر بھٹو کو بھرے اجتماع میں چھلنی کر دیا گیا۔اس ملک کو ایٹمی قوت کا اعزاز دلانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کے ساتھ کیا کیا نہیں ہوا‘ اس محسن پاکستان کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا‘ یہ آج بھی بے ثمر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اسی طرح آپ بڑے بڑے گلوکاروں‘ فنکاروں‘ کھلاڑیوں اور ہنر مندوں کو دیکھ لیں اس ملک میں صلاحیتیں نچوڑ لی گئیں لیکن کسی کو زندگی میں تسلی ملی اور نہ ہی مرنے کے بعد آج ان کا کتبہ سلامت ہے۔ سب گمنام قبرستانوں میں کہیں گم ہوگئے۔ ہرچند رائے کراچی کا محسن تھا‘ وہ پاکستان کا محسن تھا لیکن ہم اس کے ایک بت کو برداشت نہ کر سکے‘ ہماری نفرت ‘ ہمارا تعصب یہ کہ ہم نے اس بت کا سر اڑا دیا۔ یہ حقیقت ہے جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں انہیں تاریخ بہت جلد بھلا دیتی ہے اور یہ تاریخ کا ایک عظیم نوحہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…