جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

چھ دن کا بچہ خود بخود آگ کا شکار! ماہرین طب حیران

datetime 12  مئی‬‮  2015 |

اخبار ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ طب کی تاریخ میں خود بخود انسانی جسم میں آگ لگنے کے واقعات انوکھے ضرور ہیں ، لیکن ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معمر اور شراب نوش افراد کے ساتھ ایسے 200 واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں۔ لیکن سائنسدان اور محقق اس ضمن میں کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے گریزاں ہیں۔ چنائے کہ ایک پولیس افسر کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ 2013ء میں بھی جب اس خاتون کا پہلا بچہ پراسرار آگ لگنے سے زخمی ہواتھاتواس علاقے کے معززین نے بچے کی والدہ راجیش وری دیوی اور اس کے شوہر کو علاقے سے یہ کہہ کر نکال دیا تھا کہ وہ بچے پر تشدد یا جادو کرتے ہیں۔
اب یہ جوڑا دوسرے علاقے میں رہائش پذیر ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی چھ دن کے اس بچے کے والدین سے گھنٹوں تفتیش کی ، جس کے دوران بچے کی والدہ راجیش وری دیوی نے بتایا کہ ان کاپہلابچہ بھی اسی طرح کی پراسرارآتشزدگی سے جل کر زخمی ہوگیا تھا۔ لیکن وہ آج تک نہیں جان سکی کہ اس کے جسم میں خود بخود آگ کیسے لگی۔ اس بچے کے جلنے کے دو سال بعد پیدا ہونے والے دوسرے بچے کے جسم میں بھی آگ لگ گئی۔ آگ کی تپش اور تکلیف سے بچہ رونے لگا۔ راجیش وری دیوی کے بقول وہ اس منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئی اور اس نے فوری طور پر بچے کے پیروں میں لگنے والی آگ کو موٹے کپڑے کی مدد سے بجھایا اور اس کو لے کر فوراً اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی طبی معائنہ کر کے بتایا کہ یہ شیر خوار بچہ پیروں میں آگ لگنے کی وجہ سے 5 فیصد تک جھلس گیا ہے۔
تاہم بچے کی والدہ راجیش وری دیوی کی جانب سے اس آگ کو پراسرار قرار دینے کے بیان کے بعد پولیس حکام نے تفتیش شروع کر دی ہے ، اور ماہرین اطفال کی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد اس بچے کو اسپیشل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ، جہاں ایک محافظ کی نگرانی میں بچے کو رکھا گیا ہے ، تاکہ اس بات کی جانچ کی جاسکے کہ آیا بچے کے جسم میں خود بخود آگ لگی تھی ، یاکسی نے آگ لگا ئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…