ناروے کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب ایک سفاک قاتل نے 77 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اینڈرس بریوک نے اْس روز پہلے دارالحکومت اوسلو میں ایک سرکاری عمارت کو بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ لوگ لقمہ اجل بنے۔ پھر اس نے Buskerudکاؤنٹی کی حدود میں واقع اوٹویا جزیرے کا رْخ کیا اور وہاں ورکز یوتھ لیگ کے کیمپ میں اندھادھند فائرنگ کرکے مزید 69افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔
گرفتاری کے بعد اینڈرس پر مقدمہ چلا اور اگست 2012ء میں عدالت نے اسے قتل عام اور دہشت گردی پھیلانے کے جرم میں 21 برس قید کی سزا سنائی۔ یہ ناروے میں دی جانے والی سخت ترین سزا ہے۔ اینڈرس کو ماہرنفسیات نے ’’جنونی‘‘قرار دیا تھا۔ اس کیفیت کا شکار فرد اپنے نظریات کو شدت پسندی کے ساتھ درست قرار دیتا ہے اور ان کے پرچار کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ ملزم جو قید میں رکھاگیا ہے بے حد پرسکون اور آرام کی زندگی گزار رہا ہے‘اس کا قید خانہ تین کشادہ کمروں پر مشتمل ہے‘ ایک کمرہ بیڈ روم ہے‘ دوسرے کمرے میں انٹرنیٹ‘ ٹیلی ویژ ن‘ آفس ٹیبل لگی ہوئی ہے‘ اخبارات اور کتابیں موجود ہیں‘ تیسرے کمرے میں ٹریڈمل اور دیگر ایکسرسائز کا سامان لگا ہوا ہے‘ قیدی کو کھلی فضا میں آنے جانے کی سہولت موجود ہے‘ صحت مند خوراک وغیرہ میسر ہے‘ 21 سال قید پانے کے بعد بھی متذکرہ سہولیات میسر ہیں اور رہیں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اوسلو کی اسکین جیل میں قید اینڈرس کو کمپیوٹر‘ گیمنگ کنسول اور اخبارات جیسی سہولتیں پہلے ہی حاصل ہیں۔ اس کے باوجود گزشتہ دنوں ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت کو لکھے گئے خط میں اس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے جدیدترین ’’پلے اسٹیشن تھری‘‘ فراہم کیا جائے تاکہ وہ نت نئے گیمز سے لطف اندوز ہو سکے ۔ اس کے علاوہ 77 انسانوں کے قاتل نے صوفہ سیٹ مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اینڈرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جس جم میں ورزش کرتا ہے وہ چھوٹا ہے اور اسے بڑے جم کی سہولت فراہم کی جائے۔ خط میں لکھا ہے کہ اگر اس کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ بھوک ہڑتال شروع کردے گا جو اس کے مطالبات کی تکمیل یا پھر اس کی موت تک جاری رہے گی۔
کر لو بات؟ ناروے ہالینڈ سے جیلیں کرایے پر لے گا!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































