’’ 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں فخر امام کبیروالہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ عابدہ حسین نے جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست جیت لی‘ اس طرح عابدہ حسین براہ راست انتخاب میں منتخب ہونیوالی پہلی خاتون رکن قومی اسمبلی بن گئیں‘‘‘
جب عابدہ حسین واشنگٹن میں سفیر تعینات کی گئیں تو اْنھیں حقیقی سیاست‘ یا سفارت کاری کے اہم رموز‘ کے اہم سبق سیکھنے کا موقع ملا۔ اْس وقت تک افغان جہاد کا اختتام ہوچکا تھا۔جینوا معاہدے پر دستخط ہوچکے تھے اور امریکی پاکستان پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرے۔ پریسلر ترمیم کے تحت پاکستان کو ملنے والی تمام امداد روک لی جاتی ہے۔ انڈر سیکرٹری برائے سیاسی معاملات’ Bartholomew Reginald‘اسلام آباد کا دورہ کررہے ہیں۔ عابدہ حسین وہیں موجود ہوتی ہیں جب وہ صدر غلام اسحٰق کو ایک سخت پیغام دیتا ہے۔ صدرصاحب اْسے ایک خط دکھاتے ہیں جو اْنھوں نے امریکی صدر کے نام لکھا ہے۔ عابدہ حسین بتاتی ہیں’’خط پڑھنے کے بعد’ Bartholomew Reginald‘فائل میز پر پھینکتے ہوئے بڑبڑاتا ہے کہ اگر تم پاکستانی یہ سمجھنا ہی نہیں چاہتے کہ امریکہ کیا چاہتا ہے تو یہ تمہارے حق میں اچھا نہ ہوگا۔ یہ کہہ کر وہ تیزی سے کمرے سے باہر نکل جاتا ہے۔‘‘
امریکی پابندیوں کا مطلب تھا کہ ہمیں ایف سولہ طیارے نہیں ملیں گے حالانکہ ہم اْن کی ادائیگی‘ پانچ سو ملین ڈالر‘ کرچکے تھے۔ ان کی ایک اور قسط‘ دو سو ملین ڈالر بھی ادا کیے جانے کا وقت آچکا تھا۔ اگر ہم ادائیگی روک لیتے تو ہمیں ایک سو پچاس ملین ڈالر جرمانہ ہوتا۔ تاہم معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں تھی کہ اگر پریسلر ترمیم کے تحت پاکستان کو وہ طیارے نہ مہیا کیے جائیں تو فراہم کرنے والوں کو بھی کوئی جرمانہ ہوگا۔ اس طرح وہ یک طرفہ معاہدہ تھا۔
عابدہ حسین پنٹاگان جاتی ہیں تو اْنہیں ’’مکمل پروٹوکول ‘‘ملتا ہے۔ اْن کا استقبال ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کارل فورڈ کرتا ہے۔ وہ ان کے سامنے ایک پیڈ رکھتے ہوئے کہتا ہے کہ اْنہیں تھوڑا سا حساب کتاب کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ادائیگی نہیں کرتے تو ہمیں ایک سو پچاس ملین ڈالر’’بطور انتظامی اخراجات‘‘ ادا کرنے پڑیں گے۔ ان کا کیا مقصد ہے؟ یہ وہ رقم تھی جو پے منٹ سے پہلے ہی منہا کی جاچکی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ رقم ’’درمیان کے آدمیوں‘‘کی جیب میں چلی گئی تھی۔
’’حکمرانی کی ناکامی‘‘ عابدہ حسین کی کہانی ان کی اپنی زبانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































