۔‘رفیق رجوانہ پاکستان مسلم لیگ ن ملتان کے جنرل سیکرٹری، سینیئر نائب صدر، مسلم لیگ ن پنجاب سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور اپنی جماعت کے لائرز ونگ کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں اس بات سے تو تجزیہ کار حسن عسکری رضوی بھی اتفاق کرتے ہیں کہ رفیق رجوانہ کی سیاسی وفاداری نے اس تعیناتی میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے اگر اختلاف کیا بھی تو بند دروازوں کے پیچھے۔ پارٹی کے خلاف سرعام کوئی رائے اختیار نہیں کی۔ تاہم حسن عسکری رضوی سمجھتے ہیں کہ بحثیت گورنر تعیناتی میں رفیق رجوانہ کی جنوبی پنجاب سے وابستگی بھی کافی اہمیت رکھتی ہے۔’پاکستان مسلم لیگ ن کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ ان کی حمایت بالائی اور وسطی پنجاب تک ہے۔ ان کی کابینہ کو دیکھا جائے تو لاہور سے شروع ہوکر اٹک پر ختم ہو جاتی ہے۔ تو اس تقرری کا ایک مقصد اس تاثر کو رد کرنا ہے کہ ن لیگ جنوبی پنجاب کو زیادہ اہیمت نہیں دیتی اور ساتھ ہی ساتھ رفیق رجوانہ کی وفا داری اور غیرمتنازع شخصیت نے بھی اس فیصلے میں کردار ادا کیا۔ گورنر کے عہدے کے لیے ایک ایسے ہی شخص کی ضرورت تھی۔‘رفیق رجوانہ سینیٹ کی خارجہ امور قانون اور انصاف اور انسانی حقوق سمیت کئی کمیٹیوں کے رکن ہیں۔ حلف برداری کے بعد وہ پنجاب کے 36 ویں گورنر بن جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































