اس ہوٹلز کی کئی منزلیں ہیں ٗ یہ ساحل سمندر پر واقع ہے اس ہوٹل میں مردو خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ منزلیں ہیں ٗ رہائش گاہیں علیحدہ ہیں ٗ سوئمنگ پولز جدا ہیں ٗ شراب پرپابندی ہے ٗ سگریٹ اور شیشہ پینے کی اجازت نہیں ٗ خواتین کے کھانے ٗ ساحل سمندر کا نظارہ کرنے ٗ سمندرکی موجوں سے اٹھکیلیاں کرنے اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے خالصتاً اسلامی تعلیمات کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں۔ رہائش پذیر خواتین کی دیکھ بھال اور خدمت کیلئے بھی نوجوان لڑکیوں کو بطور ویٹر تعینات کیاگیا ہے۔ ہوٹلز میں موجود لانڈری ٗ شاپس ٗ ریستوران میں لڑکیاں کام کرتی ہیں اسی طرح مردوں کی منازل میں نوجوان لڑکے ملازم ہیں۔ اس اسلامی ہوٹل میں ہر قسم کی عیاشی پر پابندی ہے ٗ میاں بیوی نکاح نامہ دکھا کر ایک روم میں رہ سکتے ہیں لیکن محرم رشتوں کے علاوہ کوئی مرد کسی عورت اور کوئی عورت کسی مرد کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ جدید دنیا میں جب اسلامی تعلیمات ٗ حدودوقیود سے دنیا بالخصوص امت مسلمہ بھی باغی ہو چکی ٗ مصر میں اس طرز کے ہوٹل کے قیام سے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ خواتین آزادی کے ساتھ ہوٹل جاتی ہیں ٗ کھانا کھاتی ہیں ٗ رہائش اختیار کرتی ہیں ٗ سوئمنگ کرتی ہیں اور ساحل سمندر سے لطف اندوز ہوتی ہیں ہوٹل کے قیام کے بعد مصری خواتین کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے۔
یہ ایک نیا اور اچھوتا آئیڈیا ہے اور یہ کامیاب بھی ہے ہمارے جیسے معاشرے میں جہا ں خواتین چاردیواری سے باہر جھانک نہیں سکتیں ٗ جہا ں خواتین اکیلے گلی ٗ محلے ٗ مارکیٹ یابازار تک نہیں جا سکتیں اگر اس طرز کے ہوٹلز تمام بڑے شہروں میں قائم کر دئیے جائیں تو اس سے گھروں میں قید خواتین کو چند لمحے آزادی کے بھی نصیب ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے بڑے بڑے گروپس ٗ بڑے بزنس ٹائیکون اور حکومت پاکستان اگر مصر کے اس تجربے کو سامنے رکھ کر دس بڑے شہروں میں اس طرح کے ہوٹل تعمیر کر دے تو جہاں ضرورت مند خواتین کو ملازمت مل سکے گی وہیں خواتین زندگی کے رنگوں سے محظوظ بھی ہوں گی۔
اسلامی ہوٹل! دور جدید کا اچھوتا اور منفرد کارنام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...



















































