پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

اسلامی ہوٹل! دور جدید کا اچھوتا اور منفرد کارنام

datetime 2  مئی‬‮  2015 |

الفروقہ اسلامی ملک مصر کا ایک اہم ترین شہر ہے ٗ یہ شہر بحر احمر کے ساحل پر آباد ہے ٗ ساحلی شہر ہونے کی وجہ سے یہاں کا موسم معتدل رہتا ہے ٗ اس شہر کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے اور مصر کھلا معاشرہ ہونے کی وجہ سے یہاں لوگ فتوؤں کے سائے میں زندگی نہیں گزارتے ٗ نہ بندوق کی نالی پر شریعت و حدود کے پابند ہیں مصر میں خواتین جینز ٗ سکرٹ اور ٹائٹ پاجامے عام پہنتی ہیں ۔ سکارف پر بھی پابندی ہے اور نہ ہی چادر اوڑھنے پر سختی ٗ جس کا جی چاہے ننگے سر گھروں سے باہر اور جس کا دل کرے سکارف اور برقعہ پہن لے ٗ لڑکے لڑکیوں کو مخلوط تعلیم ٗ کانفرنسز ٗ ورکشاپس اور سیمینارز بھی معیوب نہیں سمجھے جاتے ایک طر ف شہروں میں کیفے ٗ بار ٗ ڈسکوز اور جم خانے آباد ہیں تو دوسری طرف خانہ خدا بھی کھچا کھچ بھرے ہیں ٗ اسلام کے فروغ اور ترویج پر نظر ڈالیں تو جامعہ الازہر کی خدمات اور نام ہی مصر کے اسلامی مملکت ہونے کے لئے کافی ہے لیکن یہاں اسلام کو داڑھی ٗ برہنہ ٹخنوں اور زرق برق تک محدود نہیں رکھاگیا ٗمرد حضرات جس رنگ جس انداز کی ٹوپی پتلون اور شرٹ پہن کر عبادات کریں یا خواتین جس بھی لباس میں خدا کے حضور حاضر ہوں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ٗ شائد یہ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ یہ معاملات بندے اور اس کے خالق کا ذاتی معاملہ ہیں۔ شائد یہ جان چکے ہیں کہ سرجھکنے سے خدا راضی ہو نہ ہو دل جھک جائے تو بگڑی سنور جاتی ہے ۔ مصر کے اس معاشرے میں خاص کر الفروقہ شہر میں تمام تر سہولیات سے آراستہ جدید ترین ہوٹلز کی ایک چین ہے ٗ ان ہوٹلز میں سوئمنگ پولز ہیں ٗ ان پولز میں مخلوط ٹوئمنگ ہوتی ہے ٗ کلبز ہیں ٗ ڈسکوز ہیں ٗ بارز ہیں اور یہاں مردوزن کااحتلاط عام سی بات ہے ٗ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ساری ساری رات مشروب کے نشے میں دھت رقص کرتے ہیں اور خرافات دنیا سے تسکین پاتے ہیں ۔ مگر اس شہر میں مصر کی انتظامیہ نے ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا ہے جو خالصتاً اسلامی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے:گوشت کے پہاڑ کو شوہر نے وزن کم کرنے سے روک دیا ،وجہ انتہائی حیران کن

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…