مزید پڑھیے:دفتر میں بچے کو جنم دے کر دراز میں ڈال دیا
کیسا کمالِ فن ہے یہ اْس سنگ تراش کا۔۔۔پتھر کے اس مجسمے میں ہے جان پڑ گئیئقبل ازیں’ ’ڈیوڈ‘‘ کو اصل حالت پر واپس لانے کی کوششوں نے ایک نیا جھگڑا کھڑا کر دیاتھا۔اطالوی حکومت کی طرف سے پانچ سوبرس قبل عظیم اطالوی مجسمہ ساز اور پینٹر مائیکل اینجلو کی اس تخلیق کو اصل حالت میں واپس لانے کی منظوری دینے پر دنیا بھر میں فن کے قدر دانوں نے مجوزہ منصوبے کی شدید مخالفت شروع کردی تھی اور مجسمے کو نقصان پہنچنے کے خدشات کا اظہار کیاتھا۔بنیادی جھگڑا یہ تھاکہ آیا اسے اصل حالت پر واپس لانے کیلئے پانی سے دھویا جائے یا ڈرائی کلین کیا جائے۔ ڈرائی کلین نسبتاً غیر روایتی طریقہ ہے اور پھر اس سے صرف مجسمے پر چڑھی گہری میل کے دھبے ہی اتارے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کی انتالیس عالمی تنظیموں نے مجسمے کو فلورنس میں اس کی اصل حالت میں واپس لانے کی سرکاری کوششوں کے خلاف ایک دستخطی مہم شروع کر دی تھی ۔ انہوں نے ایک غیر جانبدار کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھاجو یہ فیصلہ کرے گا کہ مجسمے کی صفائی کیلئے کون سا طریق کار سب سے بہتر ہے۔ منصوبے پر عملدرآمدکے لئے اطالوی حکومت نے پینٹنگ اور مجسموں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے ماہر پرونچی کا تقرر کیا تھا لیکن انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا‘ ان کا مطالبہ تھا کہ مجسمے کو صرف بالوں والے برش سے صاف کیا جائے۔ پرونچی کا کہنا تھا کہ دوسرے کسی بھی طریقے سے سنگ مرمر کے مجسمے اور اس کی رگوں کے قدرتی رنگ خراب ہو نے کا خدشہ ہے۔
’’ڈیوڈ‘‘جوگیارہ برس کی طویل مدت میں تیار کیا گیاتھا‘انتہائی باریک بینی سے اس کی تفصیلات طے کی گئیں کمپیوٹر پر اس کی ڈیجیٹل تصویروں کے ذریعے ہر انچ پر موجود میل‘ خراشوں اور دراڑوں کا معائنہ کیا گیا۔ مائیکل اینجلو کے ’’ڈیوڈ‘‘ کو تین سو سال سے زیادہ عرصہ ایک اور عمارت میں رکھنے کے بعد1878ء میں موجودہ نمائش گاہ منتقل کیاگیا تھا۔ تب سے ہر سال اوسطاً بارہ لاکھ شائقین اسے دیکھنے کے لئے آتے رہے ہیں۔
! مائیکل اینجلو کا۔۔۔ڈیوڈ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































