جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ادیبوں کی دلچسپ و عجیب عادات

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

میں ایک بک سٹال پر کھڑا تھا اسی دوران ایک شخص سے مختلف ادیبوں کے حوالے سے بات چیت شروع ہو گئی ‘جب اسے پتاچلا کہ میں لکھتا ہوں تو اس نے سگریٹ سلگائی اور مجھے آفر کی۔ جب میں نے کہا ’’بھائی صاحب میں سگریٹ نہیں پیتا ‘‘تو کہنے لگا’’حیرت ہے آپ لکھتے ہیں مگر سگریٹ نہیں پیتے‘‘ اسی طرح بعض ادیب لکھتے ہوئے چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں۔ مشہور ادیب ایڈگررائس اپنی دلچسپ اور چونکا دینے والی کہانیاں چائے کی بے شمار پیالیاں پی کر لکھتے تھے۔ فرانسیسی ادیب بالزاک چائے کے بجائے کافی پیتے تھے۔ وہ آدھی رات سے لے کر اگلے دن کی دوپہر تک لکھا کرتے تھے ۔اس دوران وہ کافی کی لاتعداد پیالیاں پی جاتے ۔ایک دفعہ انہوں نے مذاقاً کہا تھا ’’میں کافی کی دس ہزار پیالیاں پی کر مروں گا‘‘۔ بعض ادیب ایسے بھی گزرے ہیں جو لکھنے کے دوران اپنے قریب سیب یا شہد رکھتے تھے‘ اس کی وجہ یہ تھی کہ سیب یا شہد کی خوشبو سونگھنے سے ان کے خیالات کو تحریک ملتی تھی۔ ایک زمانہ تھا جب ادیب اتنے نازک مزاج ہوتے تھے کہ بلی کی میاؤں میاؤں اور مرغ کی ککڑوں کوں سے پریشان ہو جاتے اور ایک دم ان کے قلم رک جاتے ۔ آپ اسے ملکہ وکٹوریہ کا دور کہہ سکتے ہیں تاہم آج کے بیشتر ادیب لکھتے وقت ارد گرد ہلکا پھلکا شورگوارا کرلیتے ہیں شاید وہ شور کے عادی ہو گئے ہیں۔ معروف ادیب جے بی پریسٹلے صرف کسی تحریر کو درست کرنے یا دستخط کرنے کے لئے پنسل استعمال کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…