جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

روٹرڈیم، پاکستان زندہ باد کار ریلی کا انعقاد، ملک اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹرڈیم(این این آئی)یورپی یونین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر اور پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان صدر عرب گل کے زیر اہتمام روٹرڈیم میں پاکستان زندہ باد کار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔اس کار ریلی کی قیادت چوہدری اویس بشیر، چوہدری ساجد احمد، چوہدری عمران شہزاد اور چوہدری فرخ بشیر آف پنڈی سلطان نے کی۔نیدرلینڈ میں مقیم دیگر سیاسی سماجی حلقوں کی اہم شخصیات نے بھی کار ریلی میں شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں اور طلبہ نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکا نے عسکری قیادت کے قد آور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں واقع یورپ کے سب سے بڑے فلائی اوور اریسمس سے پاکستان زندہ باد کار ریلی جب گزری تو وہاں سے گزرنے والی بیشمار یورپین کار سوار خواتین و حضرات اور بچوں نے وکٹری کے نشان بنا کر نعروں کے جواب دیے۔یورپ کی سب سے بڑی بندرگاہ کے مضافاتی شہر کے گلی اور کوچوں سے کار ریلی ملی نغموں کی گونج کے ساتھ جب گزر رہی تھی تو مقامی لوگ ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہہ رہے تھے۔کار ریلی میں ملی نغموں کے دوران شرکا نے جھنڈے لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم پاکستان کی سربلندی اور سافٹ امیج اجاگر کرنے کیلیے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں، یورپ میں چند سازشی عناصر نے پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا سے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین نے ریلی میں شریک بچوں کو پاکستان کے مشاہیر کی پاکستان کیلیے قربانیوں کے بارے میں بتایا۔ پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان اور صدر عرب گل مالاگوری نے کہا کہ مٹھی بھر لوگوں نے جمہوریت کی آڑ میں اوورسیز میں نفاق کے جو بیج بونے کی کوشش کی ہے انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔انکا کہنا تھا کہ لا الہ الا اللہ کے نام پر حاصل ہونے والے ملک پر ایسی مذموم کوششیں کبھی بھی کامیاب نہ ہوسکیں گی۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں بیرون ملک پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کیلیے اپنی کوششیں اور کاوشیں جاری رکھنی ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…