جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا

datetime 25  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا ،بل کی منظوری سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جہانگیر ترین دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ سے منظور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا۔

بل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپلیمنٹری ایجنڈے پر منظوری کیلئے پیش کیا۔قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔حکومت نے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا۔بل میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی۔الیکشن اصلاحات بل 2017ء میں ترمیم کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ء منظور کر لیا گیا۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی سزا 5 سال ہو گی۔الیکشن ایکٹ 2023ء کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی۔الیکشن کمیشن صدرِ مملکت کے ساتھ مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ دے گا۔الیکشن ایکٹ 2023ء سینیٹ نے چند روز قبل ہی منظور کیا تھا۔بل کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول میں تبدیلی بھی کر سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…