دوران حج سن سٹروک سے نمٹنے کیلئے بیڈز اور مسٹ فینز فراہم

25  جون‬‮  2023

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حج کے مناسک کل پیر 26 جون کو شروع ہو رہے ہیں۔ گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودیوزارت صحت نے ہیٹ سٹروک کے مریضوں کے لیے 217 بیڈز مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان میں سے 166 بیڈز مقدس مقامات کے ہسپتالوں میں اور 51 مکہ مکرمہ میں موجود ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت نے مزید ایک ہزار سے زیادہ مسٹ فینز بھی فراہم کردیے ہیں۔ پانی کی پھوار پھینکنے والے یہ پنکھے گرمی کے دبا اور سن سٹروک کے معاملات سے نمٹنے کے لیے کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔ ان پنکھوں کے ساتھ صحت کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سال 1444 کے اس حج کے دوران اتفاق سے مکہ مکرمہ، منی، عرفات اور مزدلفہ میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وزارت صحت نے ہیٹ سٹروک کے معاملات سے نمٹنے کے لیے طبی کارکنوں کو متعدد کورسز اور فیلڈ ٹریننگ پروگرام بھی کرائے ہیں۔وزارت صحت نے اس دوران حجاج کرام کے لیے اپنے آگاہی اور تعلیمی پیغامات کو بھی تیز کردیا ہے۔ حجاج کرام کو گرمی کے دبا اور سن سٹروک سے بچنے کے طریقوں کی آگاہی دی گئی ہے۔ خاص طور پر حجاج کرام کو گرم سورج کے سامنے براہ راست آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…