جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہری اپنے ووٹ کا اندراج اس تاریخ تک کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کا اہم اعلان

datetime 24  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 23 جولائی مقرر کردی، شہری اپنے ووٹ کی معلومات قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسیج کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہریوں کیلئے ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 23 جولائی ہے، ووٹ کی معلومات کیلئے قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسیج کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ کے اندراج اور درستگی کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر آئیں جبکہ ووٹ کے اندراج کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ فارم پْر کرکے متعلقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ کے اندراج کیلئے یہ آخری موقع ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کے اندراج کی تاریخ میں کئی بار توسیع کی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…