ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ دینے والے ہوں گے لینے والا کوئی نہیں ہو گا، فیصل واوڈا

datetime 22  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے پرویزخٹک ایک نیاگروپ بنائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں بنیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کاگھرخالی ہوجائے گا۔ایک انٹر ویو میں فیصل واوڈانے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ دینے والے ہوں گے لیکن لینے والاکوئی نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کاوہی حال ہوگاجوایم کیوایم کاہوا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بھارت کے حوالے سے جنرل باجوہ کانام لے کر باتیں کیں،

وزیراعظم آفس کی رازداری کی خلاف ورزی پرمعافی نہیں ہوتی، سائیکل چلانے والوں کو جہازدے دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک چاپلوس آدمی بطوروزیرخزانہ بری طرح پھنس گیا تھا،بطوروزیرخزانہ یہ چاپلوس آدمی تھا،ایسے لوگ پی ٹی آئی کوٹیک اوورکرنا چاہتے تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی گرادیں گے لیکن کسی کونہیں دیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ شاہ محمود نے جب کہا کہ انصاف کاجھنڈاان کے ہاتھ میں ہے وہ فارغ ہوگئے تھے، شاہ محمود قریشی کہیں جانے کیلئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں لیکن مل نہیں رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…