لاہور ( این این آئی) رائیونڈ میں قاری کی جنسی درندگی کا شکار بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا، چند روز قبل قاری نے 8 سالہ ثمر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تفصیلات کے مطابق قاری نے جنسی زیادتی کے بعد جرم چھپانے کے لیے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، 10روز چلڈرن ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔