پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انتخابات کو آئینی مدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مولانا فضل الرحمان

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کی آئینی مدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،ضمنی الیکشنز میں ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے تو علاقائی طور پر سیٹ ایڈجسمنٹ کا ماحول موجود رہے گا،جو لوگ صادق و امین کے لبادے میں خود کو چھپائے ہوئے ہیں اور وہ اندر سے تاریخ کے بہت بڑے مجرم ہیں، ان کو سامنے لانا چاہیے،

عجب بات ہے کہ آج ہماری عدلیہ جرم کے تحفظ کے لیے رہ گئی ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور پاکستان کا مفاد ہونا چاہیے، خارجہ پالیسی میں دوطرفہ مفادات کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، بھارت کے پڑوسی ممالک کے خلاف جارحانہ رویوں کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر پر قبضہ عمران، مودی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، کشمیر پر قبضہ کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے،مجلس شوریٰ نے عام انتخابات کی تیاری کیلئے چاروں صوبائی جماعتوں کو ہدایت کردی ہے،

انٹرا پارٹی انتخابات نئی رکنیت سازی کا اغاز کیا جائے گا۔ پیر کو ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال کے حوالے سے جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کے زیرصدارت ہوا، اجلاس میں جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات، دفاعی، فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی وہیں، ان حملوں کو تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا اور حکومت کو واضح طور پر یہ تجویز دی گئی ہے کہ اس طرح کے فتنے کی بیخ کنی ہونی چاہیے اور سخت سے سخت اقدامات اٹھانے چاہییں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اپنے سیاسی طویل سیاسی سفر میں ہم نے ملکی اتار چڑھاؤ کو قریب سے دیکھا ہے ، گزشتہ سالوں میں ایسا نظر آیا ہے کہ پاکستان کے اسلامی تعارف اور اس کی اس شناخت کو تبدیل کردیا گیا ہے اور دنیا کے نقشے پر پاکستان ایک سیکولر ریاست کا روپ دھار چکا ہے ،قیام پاکستان کا بنیادی مقصد ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ملک کی اسلامی شناخت کی بحالی، پاکستان کی حقیقی اسلامی ریاست بنانے، معیشت کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے، اسلام کے زرعی اصولوں پر عمل درامد کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے جدوجہد کو از سر نو مرتب کریں اور اسے انتخابی مہم کا حصہ بنائیں اور اعتدال پر مبنی رویوں کو فروغ دیا جائے، یہ ہماری زندگی کے بنیادی اہداف میں سے ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور پاکستان کا مفاد ہونا چاہیے، خارجہ پالیسی میں دوطرفہ مفادات کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، بھارت کے پڑوسی ممالک کے خلاف جارحانہ رویوں کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر پر قبضہ عمران، مودی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، کشمیر پر قبضہ کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجلس شوریٰ نے عام انتخابات کی تیاری کیلئے چاروں صوبائی جماعتوں کو ہدایت کردی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات نئی رکنیت سازی کا اغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، سی پیک منصوبے کی صورت میں 70 سال بعد پاک چین دوستی ایک معاشی دوستی میں تبدیل ہوئی، گزشتہ دور حکومت میں عالمی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو منجمد کیا گیا، یہ بات امریکی خارجہ پالیسی کا محور بن گئی کہ اگر کوئی سی پیک کے حق میں ہے تو وہ امریکا دشمن اور اس کے خلاف ہے تو امریکا دوست ہے، عمران خان کی حکومت نے اس کو اپنی حکومت کا ایک بنیادی ایجنڈا قرار دیتے ہوئے اس کو منجمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے 70 ارب سے زیادہ کی چینی سرمایہ کاری کو ڈبویا، اس کے اعتماد کو تباہ کیا، چین کے ساتھ اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ، اس طرف سفر جاری ہے اور یہ اعتماد بحال ہوگا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے اس کو دعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خود کو صادق و امین قرار دیتا ہے لیکن کوئی دوست ملک اس کے اقتدار میں واپس آنے کے امکان کی صورت میں ایک پیسہ بھی پاکستان کو دینے کے لیے تیار نہیں ہے اور جن لوگوں کو چیئرمین پی ٹی آئی چور کہتا ہے، ان کو تمام ممالک پیسہ دینے کو تیار ہیں، یہ کیسی الٹی گنگا ہے جو پاکستان میں بہائی جاری ہے، کیوں ہماری نئی نسل اور قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ بنیادی طور پر پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے، جب الیکشن ہوتے ہیں تو ہر پارٹی اپنے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی وضع کرتی ہے، حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے باہمی تعلقات بہت اچھے رہے ہیں، ضمنی الیکشنز میں ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے تو علاقائی طور پر سیٹ ایڈجسمنٹ کا ماحول موجود رہے گا اور اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا ماحول بناسکیں گے، اصولی طور پر ہم پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے اور جہاں سیٹ ایڈجسمنٹ کی صورت بن سکے گی، ہم ضرور بنائیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آئین کے تقاضے کے مطابق الیکشن ہوں گے، اس حوالے سے کوئی ابہام موجود نہیں ہیں، اگر الیکشن تاخیر سے ہوتے ہیں، آئینی مدت سے آگے بڑھتے ہیں تو انتخابات کو آئینی مدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، اس کا فیصلہ کسی پارٹی یا شخصیت نے نہیں بلکہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، اگر انتخابات آئینی مدت کے اندر ہونے ہیں تو پھر اس کا شیڈول الیکشن کمیشن نے دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت، گالم گلوچ اور غلط رجحانات پیدا ہوئے ہیں، یہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے، ماضی وہ اچھی روایات اور اقدار کہاں چلی گئیں، ہماری سیاست میں بچگانہ کیوں آگیا، ایک دوسرے کی تذلیل کرنا، قیادت کی سطح پر لوگوں کے ناموں کو بگاڑنا، یہ جو ہماری نئی نسل کے اخلاق کو بگاڑا ہے، یہ قابل نفرت چیزیں ہیں، ہم اس گند سے نفرت کرتے ہیں،

ہم چاہتے ہیں کہ اس کی اصلاح ہوجائے، ہمارے نوجوان کو اخلاقی تعلیم دینے کی ضروت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ چیز ہمارے نظام تعلیم کا حصہ ہونی چاہیے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر میرے گھر پر حملہ ہوگا تو اس کے کرب کا اندازہ مجھے ہوگا، کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا، ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جب ہمارے یہاں یہ ہوتا ہے تو ان کو تشویش ہوتی ہے، پھر ان کو یہ غیر جمہوری رویے نظر آتے ہیں، جس آئینے میں اپنا چہرہ دیکھتے ہیں، اسی میں ہمیں بھی دیکھیں، مدعی کو حق پہنچتا ہے کہ وہ اپنے دعویٰ کس طرح دائر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پر زور ڈال رہے ہیں کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جو میگا کرپشن کے کسیز ہیں، وہ اب تک میچور کیوں نہیں ہورہے، کیوں اس کے خلاف ایف آئی آر نہیں آرہیں، کیا پشاور میں بی آرٹی، بلین ٹری سونامی، مالم جبہ، صحت کارڈ، توشہ خانہ جیسے میگا کرپشن کیسز سامنے آرہے ہیں۔ازنہوںنے کہاکہ اگر تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والا رات رات گرفتار ہوسکتا ہے، اس کو سی کلاس جیل میں ڈالا جاسکتا ہے، اس کی بیٹی کو اس کے ساتھ جیل میں ڈالا جاسکتا ہے، اہلیہ بستر مرگ ہے، اس سے رابطے کی اجازت نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ جو رویہ ان کے ساتھ رکھا گیا، وہ کسی اور ساتھ رکھا جائے لیکن یک طرفہ رویہ نہیں ہونا چاہیے، جو لوگ صادق و امین کے لبادے میں خود کو چھپائے ہوئے ہیں اور وہ اندر سے تاریخ کے بہت بڑے مجرم ہیں، ان کو سامنے لانا چاہیے، عجب بات تو یہ ہے کہ آج ہماری عدلیہ جو ہے وہ جرم کے تحفظ کے لیے رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ووٹرز کو سوچنا چاہیے، اس کے ووٹر کو چاہیے کہ وہ خود اپنی قیادت سے سوال کرے کہ تین سال حکومت کی، اپنی ایک کارکردگی بتادو کہ آپ نے اس ملک کے لیے کیا کیا، ہمارے منصوبے سب نیچے چلے گئے، ملک کی معشیت انڈوں اور کٹوں پر آگئی، آپ اندازہ کریں کہ ملک کی معیشت کو کہاں پہنچادیا گیا، شرح نمو صفر سے نیچے چلی گئی اور جس نے ان کو ووٹ دیا ہے کیا وہ خود کو اس کا ذمے دار نہیں سمجھے گا، کیا وہ نہیں سوچے گا کہ میرے ووٹ سے اتنا بڑا مجرم پاکستان پر مسلط رہا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے ووٹرز کو اپنی اور پاکستان کی خوشحالی کی فکر ہے، اگر وہ نظریاتی لوگ ہیں تو ان کو ان چیزوں کو اس نظر سے دیکھنا چاہیے، دیکھنا چاہیے کہ کس نے ملک کو اخلاقی اور معاشی لحاظ سے کس نے دیوالیہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے اگر عدالت غیر جانب دار ہو، میری نظر میں تو اس پارٹی کو ہونا ہی نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اندھی نہیں ہوتیں، ہماری جماعت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں لیکن اگر کسی نے جرم کیا ہے تو پارٹی میں شمولیت سے اس کے جرائم معاف نہیں ہوجائیں گے، مجرم کو عدالت کا سامنا کرنا ہے اور قانونی مراحل سے گزرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…