لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے،14 ماہ ناک رگڑی غریب کو مار دیا لیکن آئی ایم سے سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر سکے ۔
اگر سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائے گا، نہنومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی ،جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کرے گاتوغیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئے گی ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کی تقریراپنی ناکامی کااعتراف تھی ،کشکول لے کر ساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی ،سیاسی استحکام کے بغیربجٹ ناکام ہے ،امید ہے13اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑیں گے تاکہ60دن کی بجائے90دن میں الیکشن کرائیں ،مقبول پارٹی کودیوارسے لگائیں عوام کودیوارچین میں چن دیں اور2کنگ پارٹیاں بنائیں۔انہوںنے کہا کہ 22ارب ڈالرقرضے کی ادائیگی کیسے ہوگی،9200ارب روپے کا ٹیکس ہدف کیسے پوراہوگا،نوازشریف کہتاہے پلے نہیں دھیلہ کردی پھرے میلہ میلہ ،ڈارمعاشی اعدادوشمارکی ٹمپرنگ ہیراپھیری میں کمال رکھتے ہیں ،انڈسٹری چلے گے نہیں ایکسپورٹ بڑھے گی نہیں ،غریبوں تاجروں نے بجٹ مستردکردیا،13جون کوبھی سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے۔