پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید ، 13خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید اور 13خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ یاسمین راشد کی جناح ہائوس جلائو گھیرائو کے مقدمے میں بریت کے خلاف اپیل کی سماعت نہ ہوسکی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور جلائو گھیرائو کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جس کے بعد عدالت نے محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔جبکہ جناح ہائوس حملے میں ملوث 13 خواتین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ شناخت ہو چکی ہے، مال مسروقہ، پیٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرانا ہے، عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 خواتین ملزمان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہائوس جلاو گھیرا کے مقدمے میں بریت کے خلاف اپیل کی سماعت مقدمہ ڈی لسٹ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کو عدالت پہنچایا تھا، عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہائوس جلائو گھیرا ئو کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…