اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

دوسرے ملکوں کے شہریوں کیلئے دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں نیویارک پہلے نمبر پر آ گیا،کراچی کا آخری نمبر

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ایک رپورٹ کے مطابق دوسرے ملکوں کے شہریوں کیلئے دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں نیویارک پہلے ،ہانگ کانگ دوسرے جبکہ لندن چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا آخر نمبر ہے۔سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ای سی اے انٹرنیشنل کی جانب سے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی جس میں دنیا کے 207 شہروں میں دوسرے ممالک کے شہریوں کو درپیش اخراجات کا موازنہ کیا گیا ہے۔

طویل عرصے سے جاری تحقیق میں مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں امریکہ کا شہر نیویارک، ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگیا ہے، ہانگ کانگ اس سے قبل 4 سال تک سرفہرست رہا لیکن 2023 میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔تحقیق کے مطابق سوئٹزر لینڈ کا شہر جنیوا یورپ کا مہنگا ترین اور غیرملکیوں کیلئے دنیا کا تیسرا مہنگا ترین مقام رہا، لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں برمنگھم 115 ویں، کارڈف 118 ویں اور بیلفاسٹ 123 ویں نمبر پر ہیں جبکہ برمنگھم 16 درجے تنزلی کے ساتھ روس کے سینٹ پیٹرز برگ سے صرف ایک درجے اوپر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈنبرا 90 ویں نمبر پر ہے جو گزشتہ سال کے 83ویں نمبر پر تھا، یہ لندن کے بعد برطانیہ کا دوسرا مہنگا ترین شہر بن گیا ہے۔ای سی اے انٹرنیشنل کمپنیوں کی مدد کیلئے تحقیق کرتی ہے تاکہ مختلف ممالک میں تنخواہوں کے حساب کیلئے دنیا بھر میں زندگی گزارنے کے اخراجات کا اندازہ لگایا جاسکے۔غیر ملکیوں کیلئے سب سے سستا مقام 207 ویں نمبر پر موجود پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر کراچی ہے۔یورپ میں سب سے سستا مقدونیہ کا شہر اسکوپیہ ہے، جس کا عالمی سطح پر 197واں نمبر ہے،

اس کے بعد رومانیہ کا شہر تیمیسورا ہے جس کا عالمی سطح پر نمرب193 ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ جمہوریہ آئرلینڈ کا دارالحکومت ڈبلن اس سال 6 درجے ترقی کے ساتھ 38ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔سروے میں صارفین کی ایسی اشیا ء اور سروسز کا موازنہ کیا گیا ہے جو عام طور پر خریدی جاتی ہیں، جیسا کہ کافی، چینی اور انڈوں سمیت گھریلو سامان اور نقل و حمل سمیت کھانے پینے کی اشیا ء ہیں جبکہ اس میں کرائے کے اخراجات کا موازنہ کرتے ہوئے رہائش کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔مطالعے کے مطابق 2023 میں تارکین وطن کیلئے 10 سب سے مہنگے شہر وں میں بالترتیب نیویارک ،ہانگ کانگ ، جنیوا، لندن،سنگاپور ، زیورخ،سان فرانسسکو ، تل ابیب ،9 سیئول اورٹوکیو شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…