جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسکول کے دور میں نالائق طالبِ علم تھا، نسیم شاہ

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی معصومیت سے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے چٹ چیٹ کرنے کا سوچا، انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے Ask me a question سیشن شروع کیا۔نسیم شاہ کی اسٹوری دیکھ کر ان کے لاکھوں مداح اپنے اپنے سوال لے کر ان کے سوشل میڈیا پر امڈ آئے۔

نسیم کا سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ کراچی اور لاہور میں سے لاہور کا انتخاب کریں گے، ان کی والدہ ان کی رول ماڈل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دور میں نالائق طالبِ علم تھے۔نسیم شاہ نے ایک مداح کو انسٹاگرام اسٹوری پر آٹوگراف بھی دیا۔اس دوران ان کے ایک مداح کا پوچھنا تھا کہ کیا آپ بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ کو جانتے ہیں ؟۔جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ بیک ٹو اسکول تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟۔ نسیم شاہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر مداح ان کے جواب پر ہنس رہے ہیں اور ان کی لاعلمی کو ان کی معصومیت قرار دے رہے ہیں۔نسیم شاہ نے اپنے اس سوال جواب کے سیشن کے اختتام پر سب مداحوں کو جواب نہ دے سکنے پر معذرت بھی کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…