منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

دل کے 16 ہزار آپریشنز کرنیوالا ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے چل بسا

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے معروف کارڈیالوجسٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر جام نگر کے رہائشی 41 سالہ ڈاکٹر گوروو گاندھی رات کو سوتے میں دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر گوروو گاندھی کی یوں اچانک موت پر ان کے دوست احباب سمیت اسپتال گہرے صدمے میں ہے، آنجہانی ڈاکٹر کا شمار بہترین کارڈیالوجسٹس میں ہوتا تھا اور ان کی عمر اتنی زیادہ نہیں تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ گورووگاندھی کی موت معمول کا دن گزارنے کے بعد نیند میں ہوئی، وہ معمول کے مطابق پیر کی شب تمام مریضوں کو دیکھنے کے بعد اسپتال سے گھر چلے گئے۔گوروو گاندھی کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ کھانا کھاتے ہی سوگئے تھے، ان کے مزاج میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں دیکھا گیا، نہ ہی ایسا محسوس ہوا کہ وہ کسی تکلیف میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ وہ صحت مند بھی تھے، تاہم اگلی صبح وہ نیند سے جاگے ہی نہیں، صبح 6 بجے کے قریب جب انہیں اٹھایا گیا تو وہ بے سدھ پڑے تھے، اہلخانہ نے انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق گووروو گاندھی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر گاندھی نے اپنے طبی کیرئیر میں 16 ہزار سے زیادہ دل کی سرجریز کیں جو کامیاب رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…