جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

یوکرین میں ڈیم تباہ، پانی شہر میں داخل، ہائی الرٹ جاری

datetime 7  جون‬‮  2023 |

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) جنوبی یوکرین میں ملک کے اہم ڈیموں میں سے ایک تباہ ہوگیا ہے جس سے پانی شہر میں داخل ہوگیا۔ روسی اور یوکرینی حکام نے فوری امدادی کارروائیوں کی شروعات کرتے ہوئے شہریوں کے انخلا میں مصروف ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے شہر کھیرسن میں ایک بڑا ڈیم تباہ ہو گیا جس سے قریبی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔

فصلو کے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ پینے کے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہونے خطرہ ہے۔ روس اور یوکرین نے ڈیم کی تباہی کا ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز ڈیم کے نقصان سے گھر، گلیاں اور کاروباری عمارتوں میں سیلاب آ گیا ہے اور ہنگامی عملے نے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔ حکام نے زیپوریزھیا جوہری پلانٹ میں کولنگ سسٹم کے لیے پانی کی نگرانی کررہا ہے۔ حکام نے یوکرین اور روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔روسی اور یوکرینی حکام ٹرینیں اور بسوں کی مدد سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقریباً 22,000 افراد سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں جب کہ 16,000 یوکرین کے زیرِ انتظام حساس علاقوں میں رہتے ہیں۔ دونوں فریقین کی طرف سے کسی شہری کی موت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ دوسری جانب روس کے زیرقبضہ یوکرینی علاقے میں ڈیم پر حملے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے جب کہ 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

یوکرینی صدر نے روس کے اس اقدام کو عالمی ماحولیاتی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حساس انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرکے روس ہمارے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی کی منصوبہ بندی میں خلل نہیں ڈال سکتا۔یوکرین کے صدر نے روس کے اس عمل کو جانتے بوجھتے کی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ روس نے ڈیم کو تباہ کرکے سیلاب کو بطور ہتھیار استعمال کیا

روس ماحول کی تباہی پر اترآیا ہے۔دوسری جانب یوکرینی صدر ولودومیرزیلنسکی نے کہا کہ روس کی جانب سے ڈیم کو تباہ کرنے سے ہماری فوجی منصوبہ بندی ختم نہیں ہوگی۔ادھر روسی حکام کا کہنا تھاکہ ڈیم کو نشانہ بناکر اپنے زیر قبضہ علاقوں کو سیلاب سے متاثرکیوں کرینگے، یوکرینی حملیکا مقصد کریمیا کو پانی سے محروم کرنا تھا، یوکرین نے فوج دوسری جگہ منتقل کرنیکے لیے ڈیم کونشانہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…