جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

datetime 6  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی کی سابق وزیراعلی پنجاب کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار کی طرف سے آصف چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاستدان ہیں، پولیس نے پرویز الٰہی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کر کے جیل منتقل کیا، جیل میں پرویز الٰہی کو ان کے اسٹیٹس کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی کو پرہیزی کھانا، ادویات و دیگر فراہم نہیں کرنے دی جا رہیں، عدالت جیل میں سابق وزیر اعلی پنجاب کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلی کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…