جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی کا مقدمات کی تفصیلات، گرفتاری رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

datetime 6  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پاکستان بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتاری رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔بشریٰ بی بی نے انتظار پنجوتہ اور اعجاز بٹر ایڈوکیٹ کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، تمام آئی جیز اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔بشریٰ بی بی نے موقف اپنایا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ میرے خلاف کئی فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں اور خدشہ ہے کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری ہو سکتی ہے۔ اپنے خلاف درج تمام کیسز کی تفصیلات لینا آئینی اور قانونی حق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پاکستان بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت کسی خفیہ مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری سے بھی روکنے کا حکم جاری کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…