جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

نگراں حکومت کو غیر جانبدار ہونا چاہیے’ لاہور ہائیکورٹ

datetime 6  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے جیسے عبوری حکومت طاقت میں رہنا چاہتی ہے، نگراں حکومت کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید اور زمان وردگ کی نگراں پنجاب حکومت کو ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ موجودہ نگراں حکومت اپنی مدت پوری کرچکی ہے اور غیر آئینی طور پر کام کر رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت کو ختم کر کے تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروانے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے جیسے نگراں حکومت طاقت میں رہنا چاہتی ہے، عبوری حکومت کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، ہر بات پر نگراں حکومت کا جواب دینا ضروری نہیں ہے، کیا نگراں حکومت چاہتی ہے کہ انہیں حکومت کرنے دی جائے؟ ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…