اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پسندیدہ سیکورٹی گارڈ راجہ ریاض رسول کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے ۔
فیض رسول کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کے سیکیورٹی چیف احمد خان نیازی کے منت ترلے بھی کام نہ آسکے ، اس پر یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ وہ یوٹوبرز کو خبریں دے رہا ہے ۔ سینئر صحافی نے اپنی ولاگ میں کہا ہے کہ میری طرف سے مرچوں کی بات پر زمان پارک میں ہر نوکر کی خاطر داری شروع کر دی گئی ہے ۔ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےفیض رسول کی نوکری جانے کے بعد سوال اٹھا دیا ہے کہ ایک کی نوکری تو گئی لیکن خبریں تو اب بھی مل رہی ہیں اب پتہ کریں کہ کون ہے جو اندر کی خبریں باہر دے رہا ہے ۔