جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کابل سے پاکستان آنیوالی پروازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

datetime 5  جون‬‮  2023 |

کابل (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان ( سی اے اے) نے کابل سے آنے والی تمام پروازوں کی فضائی رہنمائی کے لیے اقدامات مکمل کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیر ٹریفک کنٹرولر کی عدم دستیابی پر سی اے اے نے کابل سے آنے والی تمام پروازوں کی فضائی رہنمائی کے لیے اقدامات کرلیے ہیں اور اس ضمن میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ کابل سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے 15 منٹ قبل تمام ائیرلائنز کے کپتان ائیرٹریفک کنٹرول سینٹر سے رابطہ کریں۔جاری نوٹم میں کہا گیا کہ فریکوئنسی کے ذریعے طیاروں کے کپتانوں کو پاکستانی فضائی حدود میں رہنمائی فراہم کی جائیگی۔مزید برآں سی اے اے نیاسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطے کے لیے فریکوئنسی جاری بھی کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…