بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیشنل بینک کے ملازمین نے ان پڑھ خاتون کے ساتھ فراڈ کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل بینک آف پاکستان کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق نیشنل بینک کے عملے نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے فراڈ کا نشانہ بنایا تھا، بینک عملہ اکائونٹ سے زیادہ رقم نکالتا ، کچھ رقم پاس رکھتا اور خاتون کو صرف تین سے پانچ ہزار روپے ادا کرتا۔

صدر مملکت نے نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے اور فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینک کے عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا ، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔ صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شیر محمد (شکایت کنندہ) کا اپنی بہن منظور فاطمہ کے ساتھ نیشنل بینک میں مشترکہ اکائونٹ تھا، بہن ایک ناخواندہ خاتون تھی جو رقم نکالنے کے لیے بینک جاتی تھی، بینک عملہ نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اس کی رقم سے محروم کردیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق اکائونٹ میں تقریباً 2 لاکھ روپے تھے جو دھوکہ دہی کی وجہ سے صرف 11 ہزار روپے رہ گئے۔

شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی جس نے اس کے حق میں حکم جاری کیا لیکن بعد ازاں ، نیشنل بینک نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینک نے اصل حکم کی تاریخ سے 30 دن کی قانونی مدت کے بعد اپیل دائر کی ہے ، موجودہ قانون میں تاخیر کی معافی کی اجازت نہیں دی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل بینک کی اپیل مسترد کی جاتی ہے اور ہدایت کی کہ کھاتہ دار کو 87 ہزار روپے واپس کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…