واشنگٹن (این این آئی)امریکی کمپنی اوپن آے آئی کے سربراہ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین نے امریکی سینیٹ کو بتایا کہ انتخابات میں مداخلت کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال باعث تشویش ہے ،اس پر قواعد و ضوابط بنانے کی ضرورت ہے، سیم آلٹ مین نے کہا کہ اس حوالے سے پریشان ہوں۔
کانگریس کے سامنے پہلی بارپیش ہوتے ہوئے سیم آلٹ مین نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو ٹیسٹ کرنا لازمی قرار دیا جائے اور ان کے لائسنس جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ ماڈل جو کسی بھی شخص کے عقائد پر اثرانداز ہو سکتا ہے اور انہیں کنٹرول کر سکتا ہے کیلئے لائسنس حاصل کرنے کی شرط لازمی قرار دی جائے۔