ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میری تمنا ہے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ گردہ، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کیلئے پاکستان کی پہچان بنے، وزیر اعظم

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری تمنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی)گردہ، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کیلئے پاکستان کی پہچان بنے،یہ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہا ہے، یہ ایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے، انشااللہ!۔

وزیر اعظم نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہا ہے، میری تمنا تھی اور ہے کہ یہ شاندار ہسپتال پاکستان کا جان ہاپکنز بنے اور گردے، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے (پی کے ایل آئی)پاکستان کی پہچان بن جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صد افسوس کہ عمران نیازی اور ایک سابق چیف جسٹس نے اس مشن کو اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کا نشانہ بنایا اور اس ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا، مگر ہمارے قدم رکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اللہ تعالی یقینا ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو جذب خدمت سے سرشار ہوں۔(پی کے ایل آئی)کو ورلڈ کلاس بنانے اور اس کی بحالی کے لیے ہم تمام کوششیں اور توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز میرے (پی کے ایل آئی)کے دورے کا مقصد وہاں بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ہی جائزہ لینا تھا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر سعید اختر کی قیادت میں ایک مخلص ٹیم وہاں ہمہ تن مصروف اور مقصد میں مگن ہے جس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ پی کے ایل آئی یایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے، انشااللہ!۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…