پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان مسلم لیگ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے 17مئی کو ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام محب وطن اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں انکی رہائشگاہ پر ہوا۔

اجلاس میں چیف آرگنائزر و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور،پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے مسلح افواج کے دفاتر، جی ایچ کیو،، جناح ہاؤس اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر پر حملہ آور ہوئے، جو لوگ بھی اس گھناؤنے جرم میں ملوٹ ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہ، ریلی 17مئی بروز بدھ سہہ پہر تین بجے مسلم لیگ ہاؤس سے پریس کلب تک نکالی جائے گی، تمام محب وطن اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز سے ریلی میں شرکت کی اپیل ہے۔ شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی لیڈروں نے پہلی بار پاکستاں کی تاریخ میں اپنے ورکرز کو آرمی کی تنصیبات پر حملہ آور ہونے کی ترغیب دی اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا کہا، یہ کاروائی لیڈروں نے اس لئے کروائی تاکہ وہ آرمی کی پیشہ وارانہ اہمیت کو کم کر سکے۔

چودھری سرور نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ اور آرمی پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں، ان واقعات سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔آرمی نے جس طرح تحمل و بردباری کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے، ملک دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور آرمی کو لڑانے کی سازش ناکام ہوئی۔چودھری شافع حسین نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے پاکستان اور پاکستان عوام کے دشمن ہیں، ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا گھناؤنا کام کرنے کی کسی میں ہمت نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…