کراچی (این این آئی)عمان ایئر کی بنگلا دیش کے لیے پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی تاہم مسافر کا انتقال ہو جانے پر طیارہ میت لے کر منزل کی طرف چلا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائی 311 مسقط سے چٹاکانگ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بوئنگ 737 طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے بعد کراچی ایئر پورٹ کے ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد شلجونی نامی مسافر کے انتقال کی تصدیق کر دی۔بعد ازاں طیارہ انتقال کرنے والے مسافر کی میت لے کر منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔
عمان ایئر کی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ، مسافر کا انتقال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے فی من گندم کی نئی قیمت مقرر کردی، نوٹیفکیشن جاری
-
تہران میں کیا دیکھا(دوم)
-
نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ اسکیم؛ ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر کتنا منافع ملے گا؟ اہم خبر آگئی
-
ٹی20 ورلڈ کپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کے خلاف بڑا فیصلہ
-
ٹی 20 ورلڈکپ کےلیے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ فائنل ہوگیا
-
معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
-
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی نےعوام کو خوشخبری سنا دی
-
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خرید و فروخت میں بڑی سہولت کا فیصلہ
-
ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری حکومت نے ٹیکس میں بڑی کمی کردی
-
سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
-
پنجاب،تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش
-
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر مزید بڑھ گئی
-
پولیس حراست میں لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی













































