جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مذاکرات کی کہانی ختم، اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا،چودھری پرویز الٰہی

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، چودھری محمد اکرم، عامر سلطان چیمہ، چودھری گلزار محمد، چودھری مقصود سلہریا، لیاقت بھدر، منظور وڑائچ ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مذاکرات کی کہانی ختم ہو چکی ہے اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا،

کوئی چیف جسٹس کو گھر بھیجنے کی جرات نہیں کر سکتا، چیف جسٹس کو گھر بھیجنے کی دھمکیاں دینے والے اس بار خود گھر جائیں گے، پوری قوم چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ کھڑی ہے وہ قوم کے ہیرو بن چکے ہیں، چیف جسٹس نے آئین پاکستان اور اپنے حلف کی پاسداری کا حق ادا کر دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلی مرتبہ پوری دنیا میں پاکستانی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے،

چیف جسٹس کے آئین کی بالادستی پر مبنی فیصلے کی گونج امریکی کانگریس میں بھی سنائی دے رہی ہے، امریکہ کی حکمران پارٹی کے رکن بریڈ شرمین سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر حیرت اور تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ڈی ایم حکومت کو مذاکرات کا محفوظ راستہ دیا تھا لیکن نوازشریف کا مسئلہ یہ ہے کہ الیکشن میں ان کو ن لیگ کی سیاسی موت نظر آتی ہے اسی لیے وہ مذاکرات کو کامیاب ہوتے دیکھنا ہی نہیں چاہتے،

نوازشریف نے پی ڈی ایم میں اپنی ویٹو پاور سے مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دیا، نوازشریف پاکستان میں الیکشن نہیں بلکہ انارکی چاہتے ہیں، خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ نوازشریف اور شہبازشریف کے اشارے پر ہی سپریم کورٹ کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شہبازشریف اور محسن نقوی کی مفت آٹا سکیم لوٹ مار کا منصوبہ ہے، اب تو سینئر ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی بھی اس کی تصدیق کر چکے ہیں،

مفت آٹا سکیم میں 20 ارب سے کہیں زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے، شہبازشریف اور محسن نقوی مفت آٹا سکیم میں کرپشن کی انکوائری کبھی نہیں کروائیں گے لیکن انشاء اللہ مفت آٹا سکیم میں کرپشن کی انکوائری ہم کرائیں گے اور شہبازشریف اور محسن نقوی سے قوم کی پائی پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان اور میرے گھر پر حملے کرانے والوں کو پنجاب کے عوام الیکشن میں اس کا جواب دیں گے، کٹھ پتلی محسن نقوی کے ساتھ الیکشن کے بعد عوام جو کرے گی یہ تماشا پوری دنیا دیکھے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…