بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن نہ ہونے کی صورت میں عمران خان نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اگلے ہفتے سے 14مئی تک مسلسل جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر آئیں گے،آئین کے مطابق ملک چلانا چاہتے ہیں، یہ بھیڑ بکریاں سمجھ کر اس خیال میں ہیں کہ الیکشن نہیں ہوں گے یہ کسی بھول میں ہیں، قوم آئین اور ججوں کے ساتھ کھڑی ہے،عوام میں نکل کر ججوں کے خلاف مافیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی قیادت میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کی قیادت میں ریلی زمان پارک سے شروع ہوئی جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی لکشمی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مرکزی رہنماؤں اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔

ریلی کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا جبکہ ریلی کے روٹ پر کئی مقامات پر کاروبار بند رہا۔ پولیس کی طرف سے ریلی کے شرکاء کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے بلاول زرداری کے کہنے پرکمانڈر چینج کر دیا تھا،ہمارے اوپرقاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پرواہ نہیں،مجھ دودفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی،جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے،قوم کا نقصان ہورہا ہے ان کو پرواہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، مقررہ تاریخ پر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ بھارت جانے سے پہلے بلاول زرداری نے کسی سے پوچھا؟ جے شنکر نے جس طرح زبان استعمال کی اس سے اندازہ ہوگیا کہ اسے مہمان نوازی کے آداب نہیں آتے کیونکہ مہمان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتے۔بلاول کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھرپور تیار کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔

عمران خان نے برطانوی شہزاد سوئم کی تاج پوشی میں وزیر اعظم کی شرکت پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں چھوڑ کر برطانیہ کیا لینے گئے اور کس طرح چلے گئے، ان کا علاج، کاروبار اور بچے سب کچھ باہر ہے اور انہیں پاکستان کے عوام سے کوئی پرواہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق ملک چلانا چاہتے ہیں، یہ بھیڑ بکریاں سمجھ کر خیال کر رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے یہ کسی بھول میں ہیں، ساری قوم آئین اور ججوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عوام میں نکل کر ججوں کے خلاف مافیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا بس ایک مطالبہ الیکشن ہے، ہم خیبرپختونخوا ہ میں بھی انتخابات چاہتے ہیں، انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا جس کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست نہیں کر رہے آزادی کے لیے جہاد کرنا ہے،جب تک ملک میں الیکشن نہیں ہوتے باہر نکلتا رہوں گا اور ظلم کا مقابلہ کرتا رہوں گا۔ریلی کے آغاز پر کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اگرایسا ہوتواس ملک کا اورآپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…