پاک فضائیہ نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش کو پورا کر دیا

5  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ایک ذہین بچے عبداللہ نوید کے لیے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسکے پائلٹ بننے کے خواب کو پورا کر دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عبداللہ نوید کا پی اے ایف فائٹر پائلٹ بننا ایک خواب تھا جو پاک فضائیہ کے ساتھ پوری پاکستانی نوجوان نسل کی روایتی وابستگی کا مظہر ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کے لیے عبداللہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا،میک اے وش فاؤنڈیشن، پاکستان کے تعاون سے عبداللہ نوید نے پی اے ایف کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں انہیں ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ، ایئر وائس مارشل خالد محمود اور بیس کمانڈر ایئر کموڈور عاصم رانا نے اعزازی رینک پہنائے۔ عبداللہ نوید کو  پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں بٹھایا گیا اور بیس کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔

اس موقع پر عبداللہ کے والدین اور میک اے وش فاؤنڈیشن کے منتظم اعلیٰ اشتیاق بیگ بھی انکے ہمراہ تھے۔ عبداللہ نے اس منفرد اور بے مثال تجربے سے گزرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور سربراہ پاک فضائیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاک فضائیہ پوری پاکستانی قوم کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور پوری قوم کے ہمراہ  عبداللہ نوید کی جلد صحت یابی اور انکے خواب کی تعبیر کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…