بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پیار اندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2024 |

جے پور (این این آئی )بھارت کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوریہ پرکاش سموتا نامی انجینئر ہندو رسومات کے تحت گیگا نامی روبوٹ سے شادی کریں گے جس کی تیاری پر تقریبا 19 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

انجینئر نے بتایا کہ روبوٹس نے مجھے بچپن سے ہی اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے اور میں مصنوعی ذہانت اور ہیومنائیڈ روبوٹس میں گہری دلچسپی رکھتا ہوں۔سوریہ پرکاش مصنوعی ذہانت میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے تھے لیکن ان کی فیملی کی خواہش تھی کہ وہ ملک کی خدمت کریں۔ اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان نے خود کو آرمی میں بھرتی ہونے کیلیے تیار کیا اور امتحان بھی پاس کر لیا تھا۔

تاہم روبوٹس میں نوجوان کی دلچسپی دیکھ کر فیملی نے انہیں اپنے پسندیدہ کیریئر کو پورا کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے بی ٹیک کورس میں داخلہ لیا اور اجمیر گورنمنٹ کالج سے انجینئرنگ مکمل کی۔گیگا کے ساتھ شادی کے بارے میں سوریہ پرکاش نے بتایا کہ تقریب میں میری پوری فیملی شرکت کرے گی، جب والدین کو پہلی بار اس شادی کے بارے میں بتایا تھا تو انہیں جھٹکا لگا تھا لیکن بعد میں میں انہیں راضی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

انجینئر نے بتایا کہ گیگا مسلسل آٹھ گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وہ ہر طرح کے گھریلو کام کر سکتی ہے جس میں پانی لانا، ہیلو کہنا، مہمانوں کا استقبال کرنا شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اب تک 400 سے زیادہ روبوٹکس پروجیکٹس پر کام کر چکا ہوں، کورونا وائرس کے دنوں میں روبوٹس کے ذریعے والدین تک دوائی پہنچاتا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…