پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں واپسی پر غور

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( این این آئی) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں واپس جانے پر غور کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑنے کا فیصلہ وہاں کی تہذیب میں خود کو ڈھالنے میں ناکامی اور زبان کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کی وجہ سے کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ریال میڈرڈ کے صدر فلورنٹینو پیریز نے انہیں فٹبال کلب میں بطور ایمبیسیڈر شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کے ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں تو بالآخر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنے طویل فٹبال کریئر سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو رواں سال فروری میں 38سال کے ہو گئے تھے اور تب سے ہی ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔

وہ اپنے فٹبال کیریئر کے 800سے زائد گول کے ساتھ اب تک کے فٹبال کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…