پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

لاہور میں ”بلیو روڈ”کا تصور متعارف

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے لاہور میں ”بلیو روڈ” کے تصور کو متعارف کروا دیا ہے۔ اس تصور کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا اور اس کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔سی بی ڈی پنجاب نے اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے لاہور میں بلیو روڈ کا تصور متعارف کرایا ہے لاہور پاکستان اور ایشیا کا پہلا شہر ہے جس میں بلیو روڈ ہے۔

بلیو روڈز کو روایتی اسفالٹ کا ایک پائیدار متبادل پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں گرمی کی شدت میں کوکمی اور توانائی بچانے والی خصوصیات شامل ہیں تاکہ آلودگی کو کم کیا جا سکے اور صحت مند ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔ ان جدید شاہراہوں میں ایک مخصوص کوٹنگ کا استعمال ہوتا ہے جو سورج کی روشنی کو منعکس کرتی ہے، جس سے سڑک کی سطح سے جذب ہونے والی گرمی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، عکاس کوٹنگ رات کے وقت ڈرائیوروں کے لیے ڈرئیونگ کو بہتر بناتی ہے۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین تعمیراتی کام کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں تاکہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن کو پورا کیا جا سکے۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم پاکستان میں بلیو روڈ کا تصور متعارف کرانے کے لیے پرجوش ہیں، جو کہ پہلے ہی یورپ اور مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک جیسے نیدرلینڈز، فرانس اور قطر میں کامیابی سے نافذ ہو چکا ہے۔ ماحولیاتی فوائد، جیسے گرمی کی شدت میں کمی، توانائی کی بچت، اور آلودگی میں کمی شامل ہیں۔سی بی ڈی پنجاب ایسے منصوبوں کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے جو عوام کی معیار زندگی کو بلند کرتے ہیں۔ ”بلیو روڈ” کے تصور کا تعارف ان بہت سے اقدامات میں سے ایک ہے جو اتھارٹی شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…