بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

مارک زکربرگ بیٹیوں کیلئے ڈیزائنر بن گئے

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )فیس بک اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکر برگ اپنی بیٹیوں کے لیے فیشن ڈیزائنر بن گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ نے اپنی بیٹیوں کے لیے تھری ڈی پرنٹ والے کپڑے ڈیزائن کیے یہاں تک کہ انہوں نے ان کپڑوں کی سلائی بھی خود کی۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ڈیزائن کیے کپڑے پہنے اپنی بیٹیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں مارک زکربرگ کی بیٹیوں کو والد کے ڈیزائن کیے ہوئے نیلے اور سبز رنگ کے ملبوسات پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے چیزیں بنانا پسند ہے اور میں نے حال ہی میں لڑکیوں کے ساتھ ملبوسات کی ڈیزائننگ اور 3D پرنٹنگ شروع کی ہے۔مارک زکربرگ کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑوں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ مارک زکر برگ نے اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان سے 2012 میں شادی کی تھی اور اب وہ 3 خوبصورت بیٹیوں کے والد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…