اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان میں نجی بینک ڈکیتی کا ڈراپ سین

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرانشاہ (این این آئی)شمالی وزیرستان میں نجی بینک میں ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، بینک ملازم ہی ڈاکو نکلا، پولیس نے لوٹی ہوئے 71 لاکھ روپے میں سے 66 لاکھ 35 ہزار کیش ریکور کرلیا، گرفتار 8 ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سلیم ریاض اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد زمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرانشاہ میں نجی بینک کی برانچ میں ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بینک سے 71لاکھ روپے لوٹے گئے تھے، ڈکیتی میں بینک کا ملازم بھی ملوث ہے، اس معاملے میں اب تک 8افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر سلیم ریاض محمد زمان نے صحافیوں کو بتایا کہ بینک ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن محمد زمان خان کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی تھی، جس میں ایس ایچ او میرانشاہ لائق مرجان وزیر، ایس آئی انویسٹی گیشن محمد کامران خان اور اے ایس آئی محمد سہیل شامل تھے،

ٹیم نے انتھک محنت اور پاک فوج کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او سلیم ریاض اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد زمان خان نے بتایا کہ ملزمان سے 66لاکھ 35ہزار روپے کی نقد رقم، 3کلاشنکوف، ایک پستول اور وادات میں استعمال کی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بینک ملازم بھی ملوث ہے، ایک روپوش ملزم کی گرفتاری اور باقی 4لاکھ 65ہزار روپے کی برآمدگی کیلئے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…