اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پولیس نے بلوچستان کے 6اہلکاروں کو شہید کرنے والے اغواکار وں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آبا دپولیس نے بلوچستان کے 6اہلکاروں کو شہید کرنے والے اغواکار وں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، ڈاکوئوں کے مطالبات تسلیم بااثر کے ذریعے مغوی پولیس اہلکار ڈیل کے تحت بازیاب ، ڈاکوئوں کے خواتین و مرد آزاد کئے گئے ، مغوی تاجر بازیاب نہ ہوا ، ایس ایس پی کا مغوی پولیس اہلکار مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دپولیس نے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 6اہلکاروں کو شہید کرنے والے ڈاکوئوں کی گینگ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیںاور ڈاکوئوں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے بااثر کے ذریعے ڈاکوئوں کی خواتین اور مرد کو آزاد کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیل کے تحت ڈاکوئوں نے بھی مغوی پویس اہلکاروں کو آزاد کر دیا ہے ،

جاگیر کی ڈاکو گینگ نے مغوی پولیس اہلکاروں کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے جس میں ڈاکو پولیس اہلکار شمس الدین کھوسو اور نور الدین بھٹی کو یہ کہہ رہے ہیں کہ پولیس نے ہمارے مطالبات مان لئے ہیں میں گرفتار کی گئی خواتین مل گئی ہیںاب تم کو آزاد کیا جائے گاڈاکو ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو یہ بھی کہتے نظر آئے کہ تم خود جائو گے یا ہم پولیس چوکی پر پہنچا کر آئیںپولیس تاحال بلوچستان کے مغوی تاجر فرقان سومرو کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے معلوم ہوا ہے کہ تاجر فرقان سومرو کی بازیابی کے لئے ڈاکوئوں نے 50لاکھ تاوان طلب کیا ہے

دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آباد سمیرنور چنہ نے اپنے ایک اعلامیے میں پولیس اہلکاروں کی مقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے پولیس کے مطابق ڈاکو مغوی اہلکاروں کوایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں ڈاکو مغوی اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ، پولیس کے اس مقابلے میں ایک بھی ڈاکوزخمی ہوا نہ ہی گرفتار کیا جا سکاآسانی سے فرار ہو گئے ۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…