سوات(این این آئی)پاک فوج نے سوات کے علاقہ بحرین میں100فٹ طویل سٹیل کا پل تعمیر کر دیا،قلیل کم مدت میں سٹیل پل کی تعمیر سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی پشاورکورکے انجینئرزنے دن رات محنت کرکے سوات کے علاقے بحرین میں حالیہ سیلاب کے دوران شدید متاثر ہونے والے پل کی جگہ100فٹ طویل نیا سٹیل کا پل تعمیر کر دیاہے،پل تعمیر کر کے علاقہ مکینوں اور اطراف کی آبادی کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے قلیل کم مدت میں سٹیل پل کی تعمیر سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اہل علاقہ بروقت اقدامات کرنے پر پاک فوج کے معترف اور شکر گزارہیں اور یہ پل سوات اور بالخصوص بحرین ، مدین اور خوازہ خیلہ کے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔یاد رہے کہ پاک فوج نے جو وعدہ کیا اسے پورا کر کے دکھایا ہے،بحرین برج کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ باقی علاقوں بالخصوص مینگورہ اور خوازہ خیلہ سے کٹ گیا تھا۔ اوربحرین ٹائون خود بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔